گوہاٹی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ نوجوان ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی شرما کو بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چمپئن شپ 2025 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری سیڈ تھائی لینڈ کی انیاپٹ فچیت پریچاسک نے تنوی کو سیدھے گیمز میں 7-15، 12-15 سے شکست دی۔
اس سے قبل تنوی نے ایشین انڈر 17 جونیئر چیمپئن شپ 2023 میں فیچت پریچاسک کو شکست دی تھی لیکن اس بار تھائی کھلاڑی نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
تنوی شرما اب عالمی جونیئر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پانچویں ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے اپرنا پوپٹ (1996)، سائنا نہوال (2006)، سیرل ورما (2015) اور شنکر متھوسامی (2022) ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اب تک اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے لیے واحد گولڈ میڈل سائنا نہوال نے 2008 میں جیتا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی