اسمرتی مندھانا جلد ہی اندور کی بہو بنیں گی، منگیتر پلاش مچھال کا اہم انکشاف
نئی دہلی ،19اکتوبر (ہ س )۔ مشہور بھارتی خواتین کرکٹر اسمرتی مندھانا جلد ہی اندور کے رہائشی اور معروف گلوکار و ہدایت کار پلاش مچھال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اس بات کی اطلاع خود پلاش نے بعض میڈیا میں بات چیت کے دوران دی ہے ۔ واضح ر
اسمرتی مندھانا جلد ہی اندور کی بہو بنیں گی، منگیتر پلاش مچھال کا اہم انکشاف


نئی دہلی ،19اکتوبر (ہ س )۔

مشہور بھارتی خواتین کرکٹر اسمرتی مندھانا جلد ہی اندور کے رہائشی اور معروف گلوکار و ہدایت کار پلاش مچھال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اس بات کی اطلاع خود پلاش نے بعض میڈیا میں بات چیت کے دوران دی ہے ۔

واضح رہے کہ اسمرتی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی اہم کھلاڑی ہیں اور ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ کے لیے اندور پہنچی ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 19 اکتوبر کو اندور میں ایک دلچسپ میچ شیڈول ہے۔ دریں اثنا، پلاش اپنی نئی فلم راجو باجے والا کی شوٹنگ کے لیے شہر میں ہیں۔

اسمرتی کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے پلاش نے وضاحت کی کہ اسمرتی جلد ہی اندور کی بہو بنیں گی۔ غور طلب ہے کہ اسمرتی اور پلاش کی منگنی تقریباً ایک سال قبل پلاش کی بہن اور معروف گلوکارہ پلک مچھا کی شادی کے دوران ہوئی تھی۔ پلاش کا پورا خاندان اسمرتی کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اگلا مقابلہ انگلینڈ کے خلاف ہے جو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہندوستان نے ورلڈ کپ میں اب تک چار میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے اور دو میں شکست کھائی۔ چار پوائنٹس کے ساتھ ہندوستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ اس سے اوپر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande