ریتو جیسوال نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا کیا اعلان
پٹنہ،19اکتوبر(ہ س)۔ بہار انتخابات 2025 میں عظیم اتحاد اور این ڈی اے دونوں نے اپنے کئی رہنماؤں کے ٹکٹ کاٹ دیے ہیں۔ ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کئی لوگ بغاوت کرکے دوسری پارٹیوں میں شامل ہو گئے۔ کئی لوگوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کے لیے پرچہ
ریتو جیسوال نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا کیا اعلان


پٹنہ،19اکتوبر(ہ س)۔

بہار انتخابات 2025 میں عظیم اتحاد اور این ڈی اے دونوں نے اپنے کئی رہنماؤں کے ٹکٹ کاٹ دیے ہیں۔ ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کئی لوگ بغاوت کرکے دوسری پارٹیوں میں شامل ہو گئے۔ کئی لوگوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ اس دوران شیوہر آر جے ڈی لیڈر ریتو جیسوال بھی خبروں میں ہیں۔

ریتو جیسوال سیتامڑھی کے پریہار اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ چاہتی تھیں، لیکن آر جے ڈی نے یہ سیٹ کسی اور کو دے دی ہے۔ آر جے ڈی انہیں بیلسنڈ سے ٹکٹ دینے کی تیاری کررہی ہے۔ ریتو جیسوال نے بھی پارٹی لیڈروں پرسنگین الزامات لگائے ہیں۔

ریتو جیسوال نے پریہار کے لوگوں کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھیجا، جس میں کہا گیا کہ آر جے ڈی نے انہیں پریہار سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا ہے اور انہیں بیلسنڈ سے ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ ریتو جیسوال پارٹی کے فیصلے سے ناراض ہیں اور پارٹی لیڈروں پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کی۔ ریتو جیسوال نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جیسے ہی انہیں ہفتہ کی شام معلوم ہوا کہ پارٹی انہیں پریہار کے بجائے بیلسنڈ سے ٹکٹ ملنے کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے سے فیس بک اور ٹویٹر پر عوام کی طرف سے متعدد کال اور پیغامات آئے۔ میڈم، پلیز پریہار کو مت چھوڑیں۔

ریتو جیسوال نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں سے انہوں نے پریہار کی مٹی، ان کے لوگوں کی خوشیوں اور غموں، جدوجہدوں اور امیدوں کو قریب سے دیکھا ہے۔ نہ صرف موجودہ بی جے پی ایم ایل اے گایتری دیوی بلکہ سابق ایم ایل اے ڈاکٹر رام چندر پوروے بھی پریہار کی حالت زار کے ذمہ دار ہیں۔

جیسوال نے کہا کہ ان کا ضمیر پریہار کے علاوہ کسی اور حلقے سے اسمبلی انتخابات لڑنا قبول نہیں کرتا ہے۔ اس لیے انھوں نے پارٹی قیادت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اگر پارٹی کسی مجبوری میں اپنا فیصلہ نہیں بدلتی ہے تو وہ پریہار سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande