نئی دہلی، 19 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آج آسٹریلیا کے پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9 بجے سے شروع ہوگا۔
اس میچ سے شبھمن گل پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ مچل مارش آسٹریلیائی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ یہ مقابلہ اس لحاظ سے بھی خاص ہونے جا رہا ہے کہ کافی عرصے بعد ممتاز بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی جوڑی میدان میں نظر آئے گی۔ دونوں کھلاڑی اس سال مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کھیلتے دکھائی دیے تھے اور ان کے شاندار کھیل کی بدولت روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے یہ ٹرافی اپنے نام کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن