لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک سے انٹر میامی نے نیشولے کو5-2سے ہرایا
نیش ول (امریکہ)، 19 اکتوبر (ہ س)۔ قدآور فٹ بالر لیونل میسی نے میجر سوکر لیگ (ایم ایل ایس) 2025 میں شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنے کیریئر کی دوسری MLS ہیٹ ٹرک بنائی۔ ان کی کارکردگی نے انٹر میامی کو نیش وِل ایس سی کے خلاف 5-2 سے جیتنے میں مدد کی۔ میس
لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک سے انٹر میامی نے نیشولے کو5-2سے ہرایا


نیش ول (امریکہ)، 19 اکتوبر (ہ س)۔

قدآور فٹ بالر لیونل میسی نے میجر سوکر لیگ (ایم ایل ایس) 2025 میں شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنے کیریئر کی دوسری MLS ہیٹ ٹرک بنائی۔ ان کی کارکردگی نے انٹر میامی کو نیش وِل ایس سی کے خلاف 5-2 سے جیتنے میں مدد کی۔ میسی اس سیزن میں 29 گول کر کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے آخری بار 19 اکتوبر کو انٹر میامی کی نیو انگلینڈ ریوولوشن کے خلاف 6-2 سے جیت میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔

میسی نے اپنا پہلا گول 35ویں منٹ میں کر کے انٹر میامی کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ نیش ول ایس سی نے 43 ویں منٹ میں سیم سریج ہیڈر کے ساتھ جواب دے کر اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ نیش ول ایس سی کی کوششیں پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم کے چھٹے منٹ میں رنگ لائیں جب جیکب شوفلبرگ نے گول کرکے اسے 2-1 سے برابر کردیا۔

63ویں منٹ میں میسی نے اپنا دوسرا گول کر کے سکور 2-2 سے برابر کر دیا۔ چار منٹ بعد بالٹاسر روڈریگوز نے گول کر کے انٹر میامی کو 3-2 کی برتری دلادی۔ میسی نے اپنا تیسرا گول 81 ویں منٹ میں باکس کے بیچ سے بائیں پاو¿ں کے شاٹ سے کر کے برتری کو 4-2 تک بڑھا دیا۔ ٹیلاسکو سیگوویا نے انٹر میامی کا پانچواں گول اسٹاپیج ٹائم کے ایک منٹ بعد کرکے فتح پر مہر ثبت کردی۔انٹر میامی کے دفاعی کھلاڑی ایان فری نے میسی کی کارکردگی کے بارے میں کہا، ’یہ واضح ہے کہ وہ (میسی) ہمیں ہر رات فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اسے بیان کرنے کے لیے کافی الفاظ نہیں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande