کولکاتا، 19 اکتوبر (ہ س)۔ بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے اتوار کو ترنمول کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد خوف اور تشدد کے ذریعے انتخابات جیتنا ہے۔ بی جے پی ایم پی راجو بستا کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ پورے مغربی بنگال میں تشدد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ترنمول کانگریس خوف کا ماحول بنا کر الیکشن جیتنے کی کوشش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے ایس آئی آر کا امکان بڑھتا جارہا ہے، ترنمول قائدین تیزی سے مشتعل اور بے چین ہوتے جارہے ہیں۔ ان کے رویے، زبان، سوچ سب بدل رہے ہیں۔ اگر عوامی نمائندے، ایم پی اور ایم ایل اے عوام سے نہیں مل سکتے تو یہاں الیکشن کیسے ہو سکتے ہیں۔ کہاں ہے جمہوریت؟،بی جے پی لیڈر نے سوال اٹھایا کہ جب منتخب نمائندوں کا تحفظ یقینی نہیں ہے تو پھر عام شہریوں کے تحفظ کی کیا ضمانت ہے؟
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan