لکھنو، ،19اکتوبر (ہ س )۔
شہر کی باوقار بابو بنارسی داس (بی بی ڈی) کرکٹ لیگ دیوالی کے بعد شروع ہوگی۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف لکھنو¿ (سی اے ایل) کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس مقابلے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ لیگ میں اے، بی اور سی ڈویژنز ہوں گے۔اے ڈویژن میں دس ٹیمیں، بی ڈویژن میں نو اور سی ڈویژن میں تقریباً 80 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس سال کی لیگ میں شہر کی نمایاں اور ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے میچز انتہائی دلچسپ ہوں گے۔
سی اے ایل کے سیکرٹری کے ایم خان نے بتایا کہ لیگ کے میچز کی قرعہ اندازی اتوار کو ہوگی جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ سی اے ایل نے پورے ایونٹ کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
میچز شہر بھر کے مختلف کرکٹ گراو¿نڈز پر منعقد ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات اور کھیلوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ