آسام رائفلز نے اروناچل پردیش میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے دو کارکنوں کو بازیاب کرایا
ایٹا نگر، 19 اکتوبر (ہ س)َ آسام رائفلز کی کھونسہ بٹالین نے اروناچل پردیش کے تیرپ ضلع میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ-کھپلانگ (این ایس سی اینٰٓ-کے) گروپ کے مسلح عسکریت پسندوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے دو مزدوروں کو تقریباً 12 گھنٹے کے اندر بغیر کسی
آسام رائفلز نے اروناچل پردیش میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے دو کارکنوں کو بازیاب کرایا


ایٹا نگر، 19 اکتوبر (ہ س)َ

آسام رائفلز کی کھونسہ بٹالین نے اروناچل پردیش کے تیرپ ضلع میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ-کھپلانگ (این ایس سی اینٰٓ-کے) گروپ کے مسلح عسکریت پسندوں کے ذریعہ اغوا کیے گئے دو مزدوروں کو تقریباً 12 گھنٹے کے اندر بغیر کسی جانی نقصان کے بچا لیا۔

اتوار کو ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کے ذرائع کے مطابق، میسرز اگروال کنسٹرکشن کمپنی کے دو کارکنوں کو، جو تراپ ضلع کے دادوم سرکل کے لاہو گاو¿ں میں سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں مصروف تھے، کو تقریباً سات سے آٹھ مسلح این ایس سی این (کے) کے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ہفتے کی شام تقریباً 4:00 بجے اغوا کر لیا۔ مصدقہ انٹیلی جنس پر عمل کرتے ہوئے، آسام رائفلز کی کھونسہ بٹالین نے لونگڈنگ پولیس کے ساتھ مل کر کل رات (ہفتہ) کو انتہائی احتیاط کے ساتھ ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ مسلح عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے اور مغوی کارکنوں کو بحفاظت بازیاب کروانے کے لیے جنرل ایریا نگیسا میں نوکنا ٹریک اور جنرل ایریا نگینو میں نوکنا ٹریک پر دو اسٹریٹجک گھات لگائے گئے تھے۔

اتوار کی صبح، گہری تاریکی میں، مشترکہ سیکورٹی فورسز نے گوریلا طرز کی تلاشی مہم شروع کی۔ تاہم عسکریت پسندوں کو کسی طرح سیکورٹی فورسز کی کارروائی کی ہوا لگگئی۔ (اتوار) صبح 5:50 بجے، انہوں نے پہلے اپنی بندوقوں سے فائرنگ کی اور پھر سیکورٹی فورسز پر مارٹر فائر کیا۔

لیکن مغوی کارکنوں کی حفاظت کو سب سے اہم سمجھتے ہوئے، سیکورٹی فورسز نے بلا اشتعال جوابی کارروائی نہیں کی۔ تاہم، جب باغیوں کے مارٹر اور گولی باری میں اضافہ ہوا تو آسام رائفلز کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

دریں اثنا، جب شدید آگ بھڑک رہی تھی، سیکورٹی فورس کی ایک اور ٹیم نے اسٹریٹجک سرچ آپریشن کیا اور دو مغوی کارکنوں کو جنگل سے بحفاظت بازیاب کرایا۔

ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کے ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کی کہ دونوں کارکنوں کو بازیاب کرائے جانے کے بعد بھی آسام رائفلز کے اہلکار علاقے میں ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے کارکنوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande