ابھیجیت اور پرنس نے کشوری لال کلب کو دلائی فتح
پریاگ راج، 19 اکتوبر (ہ س)۔ ابھیجیت مشرا کی سنچری اور پرنس پال کی شاندار بلے بازی کی بدولت کشوری لال کلب نے تیجس کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی انڈر 16 کرکٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ نینی کے کشوری لال پی جی کالج گراو¿نڈ میں
ابھیجیت اور پرنس نے کشوری لال کلب کو دلائی فتح


پریاگ راج، 19 اکتوبر (ہ س)۔

ابھیجیت مشرا کی سنچری اور پرنس پال کی شاندار بلے بازی کی بدولت کشوری لال کلب نے تیجس کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی انڈر 16 کرکٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ نینی کے کشوری لال پی جی کالج گراو¿نڈ میں اتوار کو شروع ہونے والے سیریز کے پہلے میچ میں تیجس کلب نے 36.1 اوورز میں 252 رنز بنائے (سدھانشو سنگھ 55، ساحل تیواری 33، شیوراج 29، سرویش سونکر اور شوبھ کیسری 24-24، آیوش پانڈے، 04-24، ایوش خان 94-24، یوس راجپوت 2-19، سروجن پٹیل 1-26، رودر راج سنگھ 1-31)۔ جواب میں کشوری لال کلب نے 33.3 اوورز میں چار وکٹوں پر 258 رنز بنائے (ابھیجیت مشرا 100 ناٹ آو¿ٹ، پرنس پال 96، سرویش سونکر 2-55، ویشو یادو 1-28، ساحل تیواری 1-52) کرکٹ کوچ پرویز عالم نے ابھیجیت مشرا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ پیش کیا۔ کشوری لال کلب کے کوچ وویک گپتا نے ان کا استقبال کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande