تنوی شرما نے تاریخ رقم کی، ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن فائنل میں پہنچنے والی پانچویں ہندوستانی بن گئیں
گوہاٹی، 18 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کی ابھرتی ہوئی بیڈمنٹن اسٹار تنوی شرما نے شاندار کارکردگی کے ساتھ بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چمپئن شپ 2025 کے گرلز سنگلز فائنل میں داخل ہو کر ہفتہ کو تاریخ رقم کی۔ تنوی نے ایشیائی جونیئر چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ
تنوی شرما نے تاریخ رقم کی، ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن فائنل میں پہنچنے والی پانچویں ہندوستانی بن گئیں


گوہاٹی، 18 اکتوبر (ہ س)۔

ہندوستان کی ابھرتی ہوئی بیڈمنٹن اسٹار تنوی شرما نے شاندار کارکردگی کے ساتھ بی ڈبلیو ایف ورلڈ جونیئر چمپئن شپ 2025 کے گرلز سنگلز فائنل میں داخل ہو کر ہفتہ کو تاریخ رقم کی۔

تنوی نے ایشیائی جونیئر چمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والی چین کی لیو زی یا کو سیمی فائنل میں سیدھے گیمز میں 15-11، 15-9 سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ تنوی اب فائنل میں دوسری سیڈ تھائی لینڈ کی انیاپٹ فچیت پریچاسک سے مقابلہ کریں گی۔

اس جیت کے ساتھ ہی 16 سالہ تنوی ورلڈ جونیئرز کے فائنل میں پہنچنے والی پانچویں ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے اپرنا پوپٹ (1996)، سائنا نہوال (2006، 2008)، سیرل ورما (2015) اور شنکر متھوسمی (2022) نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

تنوی نے جمعہ کو کوارٹر فائنل جیت کر پہلے ہی ہندوستان کیلئے ایک تمغہ یقینی بنادیا تھا۔ وہ 2008 میں سائنا نہوال کے بعد پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں تمغہ یقینی کیا ہے۔یعنی 17 سال بعد گھریلو سرزمین پر ہندوستان کو تمغہ ملا ہے۔

کوارٹر فائنل میں تنوی نے جاپان کی ساکی ماتسوموتو کو سنسنی خیز مقابلے میں 13-15، 15-9، 15-10 سے شکست دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande