نانجنگ (چین)، 18 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کی اسٹار تیر انداز جیوتی سریکھا وینم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے عالمی کپ فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا۔ جیوتی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی ہندوستانی خاتون کمپاو¿نڈ آرچر بن گئی ہیں۔ ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی جیوتی نے عالمی نمبر 2 ایلا گبسن (برطانیہ) کو 150-145 سے ہرا کر شاندار انداز میں کامیابی حاصل کی۔ جیوتی نے مقابلے میں 15 میں سے 15 تیروں پر بہترین 10 اسکور کیے اور کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
29 سالہ جیوتی نے کوارٹر فائنل میں امریکہ کے الیکسس روئز کو 143-140 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔ سیمی فائنل میں، ان کا مقابلہ عالمی نمبر 1 اینڈریا بیسیرا (میکسیکو) سے ہوا، جہاں وہ قریبی مقابلہ 143-145 سے ہار گئیں۔ جیوتی نے تیسرے اینڈ کے بعد 87-86 کی برتری حاصل کی، لیکن بیسیرا نے چوتھے اینڈ میں تینوں تیروں پر 10 پوائنٹس اسکور کرکے ٹیبل کا رخ موڑ دیا۔بیسیرا نے آخری اینڈ بھی 29-28 سے جیت کر فائنل میں جگہ کو یقینی بنایا۔
تاہم، جیوتی نے کانسے کے تمغے کے میچ میں زبردست واپسی کر تے ہوئے پانچوں ایند میں لگاتار 10 پوائنٹس اسکور کرکے گبسن کو ہرا کر پوڈیم پر جگہ بنائی ۔ یہ جیوتی کا تیسرا ورلڈ کپ فائنل تھا۔ وہ اس سے قبل 2022 (ٹلاکس کالا) اور 2023 (ہرموسیلو) میں ابتدائی راو¿نڈ میں باہر ہو گئی تھیں۔ ایک اور ہندوستانی خواتین کمپاو¿نڈ تیر انداز مدھورا دھامنگاو¿نکر نے بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا لیکن وہ میکسیکو کی ماریانا برنال سے 142-145 سے ہارنے کے بعد پہلے راو¿نڈ میں باہر ہوگئیں۔
رشبھ یادیو مردوں کے کمپاو¿نڈ ایونٹ میں ہندوستان کے واحد نمائندے ہیں، جو دن کے آخر میں جنوبی کوریا کے کم جونگہو کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ کوئی بھی ہندوستانی آرچر اس بار ریکرو ایونٹ میں کوالیفائی نہیں کرسکا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد