نئی دہلی، 16 اکتوبر (ہ س)۔ وزیرِاعظم نریندر مودی آج آندھرا پردیش کے دورے پر رہیں گے۔ وزیرِاعظم شری شیلَم میں واقع مشہور شری بھرم رمبا ملیکارجن سوامی ورلا دیوستھانم میں پوجا ارچنا کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ کرنول میں 13,430 کروڑ روپے لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم صبح نندیال ضلع کے شری شَیلَم میں واقع مشہور شری بھرم رمبا ملیکارجن سوامی ورلا دیوستھانم میں پوجا ارچنا کریں گے۔ یہ مندر 12 جیوترلِنگوں اور 52 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے۔ اس مندر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں ایک ہی احاطے میں جیوترلِنگ اور شکتی پیٹھ دونوں واقع ہیں، جس سے یہ پورے ملک میں ایک منفرد مذہبی مقام بنتا ہے۔
اس کے بعد وزیراعظم مودی شری شَیلَم میں واقع شری شیواجی اسفورتی کیندر کا دورہ کریں گے۔ یہ کیندر چھترپتی شیواجی مہاراج کو سمرپت ایک یادگاری کمپلیکس ہے، جس میں دھیان مندر کے چاروں کونوں پر اُن کے چار اہم قلعوں پرتاپ گڑھ، راج گڑھ، رائےگڑھ اور شیونیری— کے ماڈل بنے ہیں۔ مرکز میں شیواجی مہاراج کی دھیان مُدرہ میں مورتِی (مُجسمہ) نصب ہے۔ یہ یادگار 1677 میں شیواجی مہاراج کی شری شَیلَم یاترا کی یاد میں قائم شری شیواجی اسمارک سمیتی کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔
یہاں سے وزیراعظم کرنول جائیں گے، جہاں دوپہر تقریباً 2.30 بجے وہ تقریباً 13,430 کروڑ روپے لاگت والے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ ان منصوبوں میں صنعت، سڑک، ریلوے، توانائی، دفاعی تیاری اور پیٹرولیم و قدرتی گیس جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ ان کا مقصد علاقائی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور آندھرا پردیش کی سماجی و اقتصادی ترقی کو نئی رفتار دینا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن