ڈومبیولی میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی، 37 سالہ شخص گرفتار
ڈومبیولی میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی، 37 سالہ شخص گرفتار ممبئی ، 15 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے ڈومبیولی میں ایک 37 سالہ شخص کو 16 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں رام نگر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، م
37-YEAR-OLD ARRESTED FOR RAPING MINOR GIRL


ڈومبیولی میں 16 سالہ لڑکی سے زیادتی، 37 سالہ شخص گرفتار

ممبئی

، 15 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹر کے ڈومبیولی میں ایک 37 سالہ شخص کو

16 سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں رام نگر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ اور ملزم دونوں ایک ہی علاقے کے رہائشی ہیں اور واقعہ منگل

کے روز پیش آیا جب متاثرہ کی والدہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

تحقیقات

کے مطابق، منگل کے دن متاثرہ کی ماں معمول کے مطابق کام پر چلی گئی تھی۔ اس دوران

اقبال بخش انصاری (37) نامی شخص برتن دھونے کے لیے لڑکی کے گھر آیا۔ موقع پا کر اس

نے دروازہ بند کر کے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

جب

متاثرہ کی والدہ شام کے وقت واپس آئیں تو لڑکی نے روتے ہوئے سارا واقعہ بتایا۔

فوراً ہی ماں اور بیٹی نے رام نگر پولیس اسٹیشن جا کر شکایت درج کرائی۔ پولیس نے

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تفتیش شروع کی اور بدھ کی صبح ملزم انصاری کو

گرفتار کر لیا۔

پولیس

افسر نے بتایا کہ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ کسی اور جرم میں اس کے ملوث

ہونے کے امکانات کا پتہ لگایا جا سکے۔ متاثرہ کی طبی جانچ مکمل کر لی گئی ہے اور

مقدمہ POCSO ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande