جموں, 14 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز گلشن گراؤنڈ جموں میں پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ دیوالی میلہ کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے علاوہ کئی اعلیٰ پولیس و سول افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے میلے میں شرکت کی۔ یہ میلہ اُن شہداء کے نام معنون کیا گیا جنہوں نے وطنِ عزیز کے تحفظ اور امن و امان کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مختلف اضلاع کی پولیس کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حب الوطنی پر مبنی ثقافتی پروگرام بھی دیکھا اور پولیس انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرے میں اتحاد، قربانی اور وطن دوستی کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔
اس موقع پر آئی جی پی جموں بھیم سین توتی نے کہا کہ دیوالی میلہ بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے کیونکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کر کے پولیس کے ساتھ اپنی وابستگی اور احترام کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر