مفرور گینگسٹر گھیوال کے خلاف اب تک چھ مختلف مقدمات، گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد طلب
پونے
، 14 اکتوبر(ہ س)۔ پونے کے
کوتھروڈ فائرنگ کیس میں مفرور گینگسٹر نیلیش گھیوال کے خلاف ایک اور نیا کیس درج
ہوا ہے۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ گھیوال گزشتہ کئی برسوں سے ایک
دوسرے شخص کے نام پر سم کارڈ استعمال کر رہا تھا۔پونے
پولیس کے مطابق، یہ معاملہ فراڈ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ
2023 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ زون 3 کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمبھاجی کدم نے تصدیق کی
کہ گھیوال کے خلاف اب چھ مختلف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔
تحقیقات
سے یہ انکشاف ہوا کہ 2020 سے نیلیش گھیوال ایک غیر مجاز سم کارڈ کے ذریعے رابطے میں
رہتا تھا، جو کسی اور کے شناختی دستاویزات پر جاری کیا گیا تھا۔ اس جعلسازی کے بعد
پولیس نے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے تکنیکی ٹیم کی مدد لی ہے۔پولیس
کو شبہ ہے کہ نیلیش گھیوال اس وقت یورپ میں مقیم ہے۔ اس اطلاع کے بعد پونے پولیس
نے انٹرپول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کر کے اس کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی
سطح پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس سے
قبل پولیس نے گھیوال کے بھائی سچن گھیوال کے خلاف ایم سی او سی اے (مکوکا) کے تحت
سخت کارروائی کی تھی۔ نیلیش گھیوال پر جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے اور دیگر سنگین
جرائم میں ملوث ہونے کے بھی الزامات ہیں۔ پولیس
کے مطابق، مختلف مقدمات میں اس کی سرگرمیوں کی تفتیش تیزی سے جاری ہے، اور جلد ہی
اس کے نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے