وزیر ریلوے بدھ کوکریں گے آئی آر ای ای 2025 کا افتتاح ، چین اور روس سمیت 15 سے زائد ممالک شرکت کریں گے
نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س):۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو 15 سے 17 اکتوبر تک یہاں بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی 16ویں بین الاقوامی ریلوے آلات کی نمائش (آئی آر ای ای 2025) کا افتتاح کریں گے۔ سی آئی آئی ٹریڈ فیئر کونسل کے چیئرمین بی تھاگراجن نے پیر
وزیر ریلوے بدھ کوکریں گے آئی آر ای ای 2025 کا افتتاح ، چین اور روس سمیت 15 سے زائد ممالک شرکت کریں گے


نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س):۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو 15 سے 17 اکتوبر تک یہاں بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی 16ویں بین الاقوامی ریلوے آلات کی نمائش (آئی آر ای ای 2025) کا افتتاح کریں گے۔

سی آئی آئی ٹریڈ فیئر کونسل کے چیئرمین بی تھاگراجن نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کی طرف سے وزارت ریلوے کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں چین اور روس سمیت 15 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ نمائش کنندگان شرکت کریں گے جو 30,000 سے زیادہ جدید ریلوے،اور میٹرو مصنوعات ،جدید ترین اور ٹکاو¿ حل کی نمائش کریں گے ۔ آئی آر ای ای 2025 ایک اہم پلیٹ فارم ہے جو ہندوستانی ریلوے کو عالمی ٹیکنالوجی لیڈروں سے جوڑتا ہے۔ یہ ہندوستان کی انجینئرنگ کی مہارت کو ظاہر کرتا ہے اور پائیدار اور موثر ریلوے حل پر تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

تیاگراجن نے کہا کہ ریلوے کی وزارت کے ساتھ مل کر،آئی آر ای ای 2025 کا مقصد اختراع کو فروغ دینا، کاروباری شراکت میں سہولت فراہم کرنا اور ریلوے ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔

ریلوے بورڈ میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (معلومات اور تشہیر) دلیپ کمار نے کہا کہ آئی آر ای ای 2025 عالمی ریلوے نظام کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ 15 سے زائد ممالک کے صنعت کار شرکت کریں گے۔ ہندوستان کے حوالے سے، ہندوستانی ریلوے، ریلوے پی ایس یوز، اور زونل ریلوے کے پیداواری یونٹ بھی حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد میں نہ صرف خود انحصار ہندوستان اہم ہے بلکہ یہ تقریب بین الاقوامی سطح پر میڈ ان انڈیا کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کو میک ان انڈیا اور آتم نر بھر بھارت جیسے اقدامات کے تحت ریل کی جدید کاری اور مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کے ہندوستان کے اہم اہداف کو حاصل کرنے کی سمت ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

نمائش میں رولنگ اسٹاک مینوفیکچرنگ، ریلوے الیکٹریفیکیشن، سگنلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز، اسمارٹ اسٹیشن ٹیکنالوجیز، ریلوے میں اے آئی، آٹومیشن، سبز اور پائیدار نقل و حمل کے حل شامل ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande