نوساری، 13 اکتوبر (ہ س):۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے پیر کو ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر زیر تعمیر بلیمورا بلٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ولساڈ کے ایم پی دھول پٹیل اور گنڈیوی ایم ایل اے نریش پٹیل بھی موجود تھے۔ وزیر نے اسٹیشن پر جاری تعمیراتی کام، ٹریک بچھانے اور پروجیکٹ کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
بلیمورا شہر جو اپے عام کے باغات کے لئے مشہور ہے اسی ترغیب پر مبنی اسٹیشن کا فساڑ تیار کیا گیا ہے ۔ اسٹیشن کا ڈیزائن شہر کی قدرتی خوبصورتی اور مقامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔ اسٹیشن کے اندرونی حصوں اور پلیٹ فارمز کو کافی قدرتی روشنی اور وینٹیلیشن کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فالس سیلنگ کو اینٹی وائبریشن ہینگرز کے ساتھ لگایا گیا ہے تاکہ تیز رفتار ٹرینوں کے وائبریشن کو اسٹیشن کی فٹنگز کو متاثر کرنے سے روکا جا سکے۔
اسٹیشن کو مسافروں کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، جس میں ویٹنگ لاو¿نج، نرسری، صاف ستھرے بیت الخلاء ، ریٹیل آو¿ٹ لیٹس، ایلیویٹرز اور ایسکلیٹرز شامل ہیں۔ بزرگ شہریوں، معذوروں اور بچوں والے خاندانوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیشن کے احاطے میں ہریالی کو بڑھانے کے لیے شجر کاری کی جارہی ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے الگ الگ پک اپ اور ڈراپ آف زون، بسوں، کاروں، دو پہیہ گاڑیوں کے لیے پارکنگ اور ای وی پارکنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ