سنجے راوت کی اچانک طبیعت ناساز، فورٹس میں زیرِ علاج
ممبئی ، 13 اکتوبر(ہ س)۔ مہاراشٹرا شیوسینا (یو بی ٹی) کے نمایاں رہنما سنجے راوت پیر کو اچانک بیمار پڑ گئے اور انہیں فوری طور پر بھنڈوپ کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے؛ اسپتال میں ان کی حالت فی الحال مستح
RAUT ADMITTED SUDDEN ILLNESS


ممبئی ،

13 اکتوبر(ہ س)۔

مہاراشٹرا

شیوسینا (یو بی ٹی) کے نمایاں رہنما سنجے راوت پیر کو اچانک بیمار پڑ گئے اور انہیں

فوری طور پر بھنڈوپ کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے؛ اسپتال میں ان کی حالت

فی الحال مستحکم بتائی جاتی ہے اور وہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مقامی

ذرائع کے مطابق راوت وکرولی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے جب

کانفرنس ختم ہونے کے فوراً بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر طبی ٹیم نے موقع پر

امداد فراہم کی اور انہیں فورٹس منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے اور داخلے کے

بعد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سنجے راوت کو گزشتہ سال دل کی تکلیف کے باعث لیلاوتی اسپتال میں

داخل ہونا پڑا تھا اور اس کے بعد پچھلے مہینے بھی وہ فورٹس اسپتال میں طبی معائنے

سے گزرے تھے۔ فی الحال فورٹس اسپتال نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان

جاری نہیں کیا ہے

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande