رنویر سنگھ کی انتہائی متوقع فلم ”دھورندھر“ اس وقت بالی ووڈ کے سب سے زیادہ زیر بحث پروجیکٹس میں سے ایک ہے۔ شائقین میں فلم کے لیے زبردست جوش و خروش نظر آ رہا ہے ۔ خاص طور پر جب سے اداکار کے یوم پیدائش 6 جولائی کو فلم پہلے لک کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، تب سے لوگوں میں اس فلم کو لے کر تجسس بڑھ گیا ہے ۔ ٹیزر میں دکھائی گئی جھلک اوربیک گراونڈ میں بجتے گانے ”نا دے دل پردیسی نو“ کی میلوڈی نے مداحوں کے دلوں میں جوش سے بھر دیا تھا۔
رنویر کے لک اور گہرے جذباتی انداز نے فلم کے تئیں لوگوں کی توقعات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اب دیوالی کے موقع پر فلم میکرز شائقین کو ایک بڑا سرپرائز دینے کی تیاری کر رہے ہیں جو ’دھورندھر‘ کو پھر سے موضوع بحث بنا دے گا۔
رپورٹ کے مطابق فلم کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہمیکرز اس دیوالی کو یادگار بنانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”جوگی“ یعنی’نا دے دل پردیسی نو‘ کا ایک نیا ورژن 15 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس کا مقصد فلم کے تئیں ناظرین کے جوش و خروش کوپھر سے بلندکرنا اور پروموشنل رفتار کو مضبوط کرنا ہے۔“ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ورژن رنویر کا ابھی تک سب سے راء اور جذباتی پہلو دکھایا جائے گا۔
آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ہائی اوکٹین ڈرامہ ہے جس میں ایکشن، جذبات اور سیاسی سازش کا ایک انوکھا امتزاج دکھنے کو ملے گا۔ رنویر سنگھ کے علاوہ اس میگا پروجیکٹ میں سنجے دت، آر مادھاون، اکشے کھنہ، ارجن رامپال اور سارہ ارجن جیسے اداکار بھی شامل ہوں گے۔ فلم کے ہر کردار کی اپنی منفرد جہتیں ہیں، جو کہانی میں گہرائی اور اسرار کا اضافہ کرتی ہیں۔
فلم ”دھورندھر“ 5 دسمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ میکرز کا خیال ہے کہ یہ فلم نہ صرف رنویر کے کیریئر میں سنگ میل ثابت ہوگی بلکہ ہندوستانی سنیما کے لیے ایک نیا معیار بھی قائم کرے گی۔ دیوالی پر ریلیز ہونے والا نیا گانا سامعین کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے اور جیسا کہ ذرائع کا کہنا ہے، ”یہ تو صرف شروعات ہے؛ اصل طوفان ریلیز کے وقت آئے گا۔“
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد