بہار اسمبلی انتخابات: جن سوراج پارٹی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی
بہار اسمبلی انتخابات: جن سوراج پارٹی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کیپٹنہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔بہار اسمبلی انتخابات کے لیے جن سوراج پارٹی نے پیرکے روزاپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 65 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل جاری کی
بہار اسمبلی انتخابات: جن سوراج پارٹی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی


بہار اسمبلی انتخابات: جن سوراج پارٹی نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کیپٹنہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔بہار اسمبلی انتخابات کے لیے جن سوراج پارٹی نے پیرکے روزاپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں 65 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل جاری کی گئی پہلی فہرست میں 51 امیدوار شامل تھے، جن میں پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقوں کے لوگوں کو خصوصی ترجیح دی گئی تھی۔ بہار اسمبلی انتخابات2025 کے لیےپیر کے روز جن سوراج کی دوسری فہرست میں سب سے نمایاں نام سینئر وکیل ابھے کانت جھا کا ہے، جنہیں بھاگلپور سیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جھا نے بھاگلپور فسادات کے متاثرین کا مقدمہ تقریباً مفت لڑا۔ انہوںنے 850 خاندانوں کو بچایا، ان کی بحالی کی اور معاوضہ حاصل کیا۔ انہوںنے بھاگلپور میں ان کے قیام کا انتظام بھی کیا جب وہ بھاگ کر میرٹھ جا رہے تھے۔اس فہرست میں دوسرا نام رام چندر سہنی کا ہے۔ انہوں نے 2005 سے 2010 تک وزیر اور 2020 تک ایم ایل اے کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انہیں ان کی عمر کی وجہ سے 2020 میں ٹکٹ دینے سے انکارکر دیا، لیکن وہ پارٹی کے لیے کام کرتے رہے۔ اب انہیں پرشانت کشور کی باتیں پسند آرہی ہیں ۔ مشرقی چمپارن کے سگولی اسمبلی حلقہ میں جن سوراج کمزور ہے۔ اسے مضبوط کریں گے اور جن سوراج پارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔ دوسری فہرست میں اہم امیدوار1۔ مغربی چمپارن( نوتن) ۔سنتوش چودھری2۔ مشرقی چمپارن(10 )رکسول۔کپل دیو پرساد عرف بھون پٹیل3۔مشرقی چمپارن( 12 )نرکٹیا ۔لال بابو یادو4۔ مشرقی چمپارن (15) کیسریا۔ناز احمد خان عرف پپو خان5۔ مشرقی چمپارن (16) کلیان پور۔ڈاکٹر منتوش سہنی6۔ مشرقی چمپارن (20) چیریاسنجے سنگھ7۔ شیوہر (22) شیوہرنیرج سنگھ8۔ سیتامڑھی (23) ریگا کرشن موہن9۔ سیتامڑھی (24) بتھناہا (ایس سی) ڈاکٹر نوال کشور چودھری10۔ سیتامڑھی (27) باجپتی ۔اعظم حسین انور11۔ سیتامڑھی (28) سیتامڑھی ۔ضیاء الدین خان12۔ مدھوبنی (31) ہرلکھی ۔رتنیشور ٹھاکر13۔ مدھوبنی (37) راج نگر (ایس سی)۔ڈاکٹر سریندر کمار داس14۔مدھوبنی (38) جھنجھار پور کیشو بھنڈاری15 ۔سپول( 42 )پپرا۔ اندردیو ساہ16 ۔سپول( 44 )تروینی گنج (ایس سی) ۔پردیپ رام17 ۔ارریہ( 46 )نرپت گنج۔ جناردن یادو18 ۔کشن گنج( 53 )ٹھاکر گنج ۔محمد اکرام الحق19 ۔پورنیہ( 58 )قصبہ۔ اتفاق عالم عرف منا20 ۔پورنیہ( 59 )بنمنکھی (ایس سی) ۔منوج کمار رشی21 ۔پورنیہ( 60 )روپولی ۔امود کمار22 ۔کٹیہار( 63 )کٹیہار، ڈاکٹر غازی شارق23 ۔کٹیہار( 64 )قدوا۔ محمد شہریار24 ۔کٹیہار( 65 )بلرام پور اشب عالم25 ۔کٹیہار( 67 )منیہاری (ایس ٹی)۔ ببلو سورین26 ۔کٹیہار( 69 )کورہ (ایس سی)۔ نرمل کمار راج27 ۔مدھے پورہ( 72 )سنگھیشور (ایس سی)۔ پرمود کمار رام28۔ مدھے پورہ( 73) مدھے پورہ۔ ششی کمار یادو29۔ سہرسہ( 74) سون برسا (ایس سی)۔ ستیندر ہزارہ30۔ دربھنگہ( 78) کشیشور استھان (ایس سی) ۔شترودھن پاسوان31۔ دربھنگہ( 79) گورا بورام۔ ڈاکٹر افتخار عالم32۔ دربھنگہ( 85) بہادر پور۔ امیر حیدر33۔ سیوان( 110) برہڑیا۔ڈاکٹر شاہنواز34۔ سیوان( 111) گوریاکوٹھی، اعجاز احمد صدیقی35۔ سارن( 116)تریا۔ ستیندر کمار ساہنی36۔ ویشالی( 127)راجہ پاکڑ (ایس سی)۔ مکیش کمار رام37۔ ویشالی( 129)مہنار۔ ڈاکٹر راجیش چورسیا38۔ ویشالی( 130) پٹیرھی (ایس سی)۔ دشائی چودھری39۔ سمستی پور( 132) وارث نگر۔ ستیہ نارائن عرف پردیپ سہنی40۔ سمستی پور( 134 )اجیار پور۔ درگا پرساد سنگھ41۔ سمستی پور( 139 )روسڑا (شیڈولڈ کاسٹ) روہت پاسوان42۔ سمستی پور( 140 )حسن پور ۔اندو گپتا43۔ بیگوسرائے( 141 )چیریا بریار پور۔ ڈاکٹر مرتیونجے44۔ بیگوسرائے( 147 )بکھری (شیڈولڈ کاسٹ) ۔ڈاکٹر سنجے کمار پاسوان45۔ کھگڑیا( 148 )الاؤلی (شیڈیولڈ کاسٹ) ۔ابھیشیک کمار46۔بھاگلپور( 155 )کہلگاؤں۔منظر عالم47۔ بھاگلپور( 156 )بھاگلپور۔ ابھے کانت جھا48۔ مونگیر( 164 )تارا پور۔ ڈاکٹر سنتوش سنگھ49۔ مونگیر( 166 )جمال پور للن جی یادو50۔ لکھی سرائے( 167 )سوریہ گڑھ۔ امیت ساگر51۔ نالندہ( 174 )۔اسلام پور۔ تنوجا کماری52۔ نالندہ( 177 )ہرنوت۔ کملیش پاسوان53۔ پٹنہ - باڑھ( 180 )بختیار پور بالمیکی سنگھ54۔ پٹنہ - دیہی( 188 )پھلواری (شیڈولڈ کاسٹ) پروفیسر ششی کانت پرساد55۔ پٹنہ-دیہی( 189 )مسوڑھی (شیڈولڈ کاسٹ) ۔راجیشور مانجھی56۔ بھوجپور( 192 )سندیش۔ راجیو رنجن سنگھ57۔ بکسر( 200 )۔تاتھاگتا ہرش وردھن58۔ بکسر( 201 )ڈمرؤں۔ شیوانگ وجے سنگھ59۔ بکسر( 202 )راج پور (شیڈیولڈ کاسٹ) ۔دھننجے پاسوان60۔ کیمور (بھبھوا) 206 چین پور ۔ہیمنت چوبے61۔ روہتاس( 211 )نوکھا ۔ڈی ایس پی نصراللہ خان62۔ اورنگ آباد( 222 )کٹمبا (شیڈولڈ کاسٹ) ،شیام بلی رام عرف مہابلی پاسوان63۔ گیا( 228 )باراچھٹی (شیڈولڈ کاسٹ) سر ہیمنت پاسوان64۔ گیا( 231 )ٹکاری۔ ڈاکٹر ششی یادو65۔ گیا( 234 )وزیر گنج ۔سنتوش کمارقابل ذکر ہے کہ جن سوراج نے پہلی فہرست میں 51 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ دوسری فہرست میں آج 65 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح جن سوراج نے اب تک کل 116 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande