آگرہ میں تاج محل کے جنوبی گیٹ پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی
آگرہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے آگرہ ضلع میں تاج محل کے جنوبی گیٹ کے قریب بنے کمروں کی چھت کے اوپر بجلی کی ایل ٹی لائن کے جوائنٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تاروں میں آگ لگ گئی اور دھوئیں کا غبار اٹھنے لگا۔ تاج محل پر تعینات آرکیالوجیکل سروے آف ان
Fire at south gate of Taj Mahal, Agra due to short circuit


آگرہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے آگرہ ضلع میں تاج محل کے جنوبی گیٹ کے قریب بنے کمروں کی چھت کے اوپر بجلی کی ایل ٹی لائن کے جوائنٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تاروں میں آگ لگ گئی اور دھوئیں کا غبار اٹھنے لگا۔

تاج محل پر تعینات آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے عملے نے فوری طور پر ٹورینٹ پاور کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ ٹورینٹ پاور کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بجلی کی سپلائی بند کی اور شارٹ سرکٹ کو روکا، جس سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ اگرچہ تقریباً دو گھنٹے تک بجلی کی سپلائی منقطع رہی لیکن تاج محل کے یو پی ایس سسٹم نے بجلی کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی ۔ اس دوران زائرین معمول کے مطابق تاج محل کا دورہ کرتے رہے۔

تاج محل میں تعینات ایک سینئر سروے اسسٹنٹ پرنس واجپئی نے پیر کو بتایا کہ تاج محل کے جنوبی گیٹ پر آگ اتوار کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ٹورینٹ پاور کو فوری طور پر اطلاع دی گئی جس نے پانچ منٹ میں بجلی کی سپلائی بند کر کے شارٹ سرکٹ کو ختم کر کے تاروں میں لگی آگ کو بجھا دیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تاج محل پر سیاحوں کی آمدورفت معمول پر رہی۔ مکمل تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande