کھانسی کے سیرپ سے موت کے معاملے میں ای ڈی نے سری سن فارما کے سات مقامات پر چھاپے مارے
۔ ایجنسی نے تمل ناڈو کے ڈرگ کنٹرول حکام پر بھی چھاپے ماری کی چنئی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو سری سن فارما کے چنئی کے احاطے اور تمل ناڈو کے ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے افسران پر کھانسی کے سیرپ سے ہونے والی اموات کے معاملے
ED raids 7 locations of Srisan Pharma in cough syrup death case


۔ ایجنسی نے تمل ناڈو کے ڈرگ کنٹرول حکام پر بھی چھاپے ماری کی

چنئی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو سری سن فارما کے چنئی کے احاطے اور تمل ناڈو کے ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے افسران پر کھانسی کے سیرپ سے ہونے والی اموات کے معاملے میں چھاپہ مارا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے ) کے تحت چھاپے مارے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے تمل ناڈو ڈرگس کنٹرول آفس (ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے اعلیٰ عہدیداروں کی رہائش گاہوں سمیت احاطے پر چھاپہ مارا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو میں سری سن فارماسیوٹیکلز کے خلاف درج پولیس شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت ایک مجرمانہ مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کی۔

غور طلب ہے کہ کولڈریف کھانسی کا سیرپ پینے سے حالیہ دنوں میں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں 20 سے زیادہ بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ وجہ گردے کی خرابی ہے۔ کولڈریف کھانسی کا سیرپ سری سن فارما کمپنی تیار کرتا ہے۔ کمپنی کے مالک 73 سالہ جی رنگناتھن کو اس کیس کے سلسلے میں 9 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande