آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے خلاف الزامات طے کیے گئے
نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے راو¿س ایونیو کورٹ نے ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملے میں ملزم لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے خلاف الزامات طے کر دیے ہیں۔ خصوصی جج وشال گوگنے نے الزامات طے کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران پیر کو لالو
Charges against Lalu, Rabri & Tejashwi in IRCTC case


نئی دہلی، 13 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی کے راو¿س ایونیو کورٹ نے ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملے میں ملزم لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے خلاف الزامات طے کر دیے ہیں۔ خصوصی جج وشال گوگنے نے الزامات طے کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران پیر کو لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کی جانب سے پوچھے جانے پر تینوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور مقدمے کا سامنا کریں گے ۔ اس کے بعد عدالت نے تینوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 428، 120بی اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 13(2) کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے 29 مئی کو ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سماعت کے دوران، لالو یادو کی نمائندگی کرنے والے وکیل منیندر سنگھ نے دلیل دی کہ استغاثہ کی حمایت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے، ایسے میں دی گئی اجازت کا جواز سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پہلے کہا تھا کہ لالو یادو کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد سی بی آئی نے کہا کہ انہیں مقدمہ چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ یہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

سی بی آئی نے 28 فروری کو کہا کہ ملزمین کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت موجود ہیں۔ 28 جنوری، 2019 کو، عدالت نے لالو یادو، رابڑی دیوی، اور تیجسوی یادو کو ای ڈی کی طرف سے دائر کیس میں ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر باقاعدہ ضمانت دی تھی۔ اس سے پہلے، 9 جنوری 2019 کو، عدالت نے سی بی آئی کی طرف سے دائر کیس میں لالو یادو کو باقاعدہ ضمانت دی تھی۔

عدالت نے 17 ستمبر 2018 کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیاتھا۔ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی سمیت سولہ لوگوں کو اس کیس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے جن لوگوں کو ملزم نامزد کیا ہے ان میں لالو پرساد، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو، میسرز لارا پروجیکٹ ایل ایل پی، سرلا گپتا، پریم چند گپتا، گورو گپتا، ناتھ مل ککرانیا، راہل یادو، وجے ترپاٹھی، دیوکی نندن تلسیان، میسرز سجاتا ہوٹل، ونے کوچر، وجے کوچر، راجیو، کمار ریلان اور میسرز ابھیشیک فائنانس پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

لالو یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے ریلوے کے وزیر کے طور پر اپنے دور میں دو ریلوے ہوٹلوں کو آئی آر سی ٹی سی کو منتقل کیا تھا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے۔ رانچی اور پوری میں دو ہوٹلوںکاالاٹمنٹ کوچر برادران کی ملکیت والی کمپنی سجاتا ہوٹل کو ٹرانسفر کر دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande