لکھنؤ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ بھگوان شری رام کا مقدس شہر ایودھیا ایک بار پھر اپنی شان وشوکت اور عقیدت کی روشنی سے جگمگانےکے لیے تیار ہے۔ دیپوتسو 2025 کی شاندار تقریب کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس سال، تقریب میں 26 لاکھ سے زیادہ دیے روشن کرکے اور 2100 عقیدت مندوں کی اجتماعی مہا آرتی کے ذریعہ دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے جائیں گے، جس کے ملک اور دنیا بھر سے کروڑوں عقیدت مند گواہ بنیں گے۔ وہیں، وہ عقیدت مندجو پرکاش پرو کا حصہ نہیں بن سکیں گے، شری ایودھیا جی تیرتھ وکاس پریشد نے ایک اختراعی ڈیجیٹل پل ’ایک دیا رام کے نام‘ شروع کیا ہے ۔ یہ اطلاع اتر پردیش کے سیاحت اور ثقافت کے وزیر جے ویر سنگھ نے پیر کو دی۔
وزیر سیاحت نے کہا کہ ”ایک دیا رام کے نام“ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرکے، عقیدت مند عملی طور پر دیپ جلاکر بھگوان شری رام کو اپنی عقیدت پیش کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کو نیک خواہشات بھی بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایودھیا دیپوتسو اب ایک عالمی تقریب بن گیا ہے جو لوگوں کو جوڑتا ہے۔” ایک دیا رام کے نام“ جیسی پہل نے دیپوتسو کو عالمی سطح پر مزید جامع بنا دیا ہے۔
دنیا بھر کے لوگ دیا جلا سکیں گے
وزیر سیاحت نے بتایا کہ شری رام جنم بھومی کی پران پرتشٹھا کے بعد ایودھیا آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور بہت سے لوگ اس میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، 'دیویہ ایودھیا' ایپ کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ڈیجیٹل طور پر دیاروشن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
تین طرح کے پیکج
دیویہ ایودھیا ایپ پر عقیدت مندوں کے لیے تین طرح کے پیکیج دستیاب ہیں۔ ”رام جیوتی“ نام سے 2,100 کا پیکیج ایودھیا دیپوتسو 2025 ”ایک دیا رام کے نام“ مہم کا سب سے عمدہ متبادل ہے۔ اس میں آٹھ اجزارولی، سریو کاپانی (پیتل کے برتن میں)، ایودھیا راج، رامدانہ، مسری، رکشا سوترا، ہنومان گڑھی کے لڈو اور چرن پادوکا (لکڑی کے چپل) شام ہیں۔ آن لائن سنکلپ مکمل کرنے پر، یہ پورا پرساد براہ راست آپ کے گھر پہنچا دیا جائے گا۔
اسی طرح عقیدت مندوں کے لئے ”سیتا جیوتی“ نامی ایک اور پیکج روپے 1,100 میں دستیاب ہے۔ ماں سیتا کے لیے وقف، اس پیکج میں پانچ اجزا رولی، سریو کاپانی (پیتل کے برتن میں)، رامدانہ، رکشا سوترا اور ہنومان گڑھی کے لڈو شامل ہیں: ۔ دریں اثنا، بھگوان رام کے بھائی لکشمن کی شجاعت اور خدمت کے لیے وقف کردہ 501 روپے کے ”لکشمن جیوتی“ نامی پیکیج میں پانچ اجزا رولی، ایودھیا راج، رامدانہ، رکشا سوترا، اور مسری شامل ہیں۔ عقیدت مند آن لائن عہد لے کر گھر بیٹھے یہ پیکیج حاصل کر سکتے ہیں اور دیپوتسو 2025 میں روحانی شرکت کر سکتے ہیں۔
'دیویہ ایودھیا' موبائل ایپ کی خصوصیات
دیویہ ایودھیا سیاحت پر مبنی ایک موبائل ایپلیکیشن اور ویب پورٹل ہے جو ایودھیا آنے والے عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ عقیدت مندوں کو ایودھیا کے سیاحتی مقامات اور مذہبی مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایپ کو سیاحوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سیاح ایک پلیٹ فارم پر ہوٹل اور ہوم اسٹے کی بکنگ، گائیڈڈ ٹور، ٹیکسی بکنگ اور دیگر سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلیکیشن ہوم اسٹے اسکیم کے تحت تیار کی گئی ہے اور اس کا مقصد ایودھیا کے سیاحتی تجربے کو بڑھانا ہے۔
کوئی بھی عقیدت مند گوگل پلے اسٹور سے دیویہ ایودھیا ایپ ڈاون لوڈ کرسکتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے عقیدت مند شری ایودھیا جی تیرتھ وکاس پریشد کے ذریعہ شائع کردہ www.divyaayodhya.com/bookdiyaprashad پر جا کر بھی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد