بیڑ
، 12 اکتوبر(ہ س) بیڑ شہر
کے مومن پورہ علاقے میں آج صبح مبینہ طور پر کچھ نامعلوم شرپسندوں نے جی این فنکشن
ہال کے قریب ایک لکشمی آئی مندر کی بے حرمتی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے
فوری ایکشن لیتے ہوئے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال
کو روکنے کے لیے مزید فورس تعینات کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس علاقے میں کچھ
سمادھیاں ہیں، جن میں سے مبینہ طور پر ایک سمادھی کے پتھر کو کسی نے توڑنے کو کوشش
کی تھی۔
پولیس
کے مطابق، واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے تناؤ کی فضا پیدا ہوئی تھی تاہم
پولیس کی بروقت مداخلت کے باعث حالات پر قابو پا لیا گیا۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے
افسران موقع پر موجود ہیں اور مندر کے آس پاس کے علاقوں میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔
نیشنلسٹ
کانگریس پارٹی (اجیت پوار) بیڑ کے صدر یوگیش کشیر ساگر نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی
تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے اطراف کے
علاقہ کا معائنہ کیا اور پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے تحقیقات کی پیش رفت کے
بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات شہر کے امن و اتحاد کو مجروح
کرنے کی دانستہ کوشش ہیں۔
یوگیش
کشیر ساگر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، سماجی ہم آہنگی
برقرار رکھیں اور افواہوں سے گریز کریں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات
کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی شناخت کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا قائم رہے
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے