علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ میئر پرشانت سنگھل شہر کی اسٹریٹ لائٹنگ کی حالت کا جائزہ لینے سڑکوں پر نکلے توکچھ جگہوں پر لائٹ بند تھی، کچھ جگہوں پرکوئی کام نہیں کر رہی تھیں،یہاں تک کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لگائی گئی لائٹس بھی بند ملیں۔ انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر مکینیکل اجے سکسینہ سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تین دن میں سبھی لائٹس درست کر رپورٹ پیش کی جائے۔ اسکے بعد انہوں نے اچل تال احاطےکا دورہ کیا، انہوں نے گندگی پائی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
میئر نے بارہ دواری، کنواری گنج ہوتے ہوئےاور عبدالکریم چورہا اور پھول چوک پہنچے۔ پھول چوک پر ایک بھی لائٹ نہیں جل رہی تھی، نتیجے میں سڑک پر اندھیراتھا اسی طرح جب وہ سینٹر پوائنٹ پر پہنچے تو انہیں سڑک کے ایک طرف اسمارٹ سٹی کی سبھی لائٹس خراب نظر آئیں، انہوں نے میناکشی پل ، گاندھی پارک، اور گاندھی نگر کے نیچے والے علاقوں کا معائنہ کیا، جہاں انہیں کچھ لائٹس بھی خراب پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نگر نگم نے لائٹس خریدی ہیں اور عملہ کی سطح میں اضافہ کیا ہے۔ اسکے بعد بھی اگر لائٹس بند یا خراب پائی جاتی ہیں تو عوام میں نگم کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تین دن میں نظام میں بہتری نہ آئی تو وہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر مجبور ہوں گے۔اس موقع پر ویویک سارسوت، سنجے شرما، جونیئر مکینیکل انجینئر روہت کمار پانڈے، کرن مہور، منیش اگروال،گنگا پہلوان، ڈاکٹر ترون شرما وغیرہ معائنہ کے دوران موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ