امبرناتھ میں خوفناک حادثہ، دو نوجوان ہلاک
ممبئی ، 12 اکتوبر(ہ س)امبرناتھ میں گزشتہ شب پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی دو پہیہ گاڑی آئی ٹی آئی کے سامنے واقع اسپیڈ بریکر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا
TWO YOUTHS KILLED IN AMBERNATH ROAD MISHAP


ممبئی

، 12 اکتوبر(ہ س)امبرناتھ میں گزشتہ شب پیش آئے ایک دلخراش سڑک

حادثے میں دو نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی

دو پہیہ گاڑی آئی ٹی آئی کے سامنے واقع اسپیڈ بریکر سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید

تھا کہ دونوں موقع پر ہی شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس

کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی رات دیر گئے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل

سوار تیز رفتاری سے جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی اسپیڈ بریکر سے ٹکرا گئی، جس سے وہ

سڑک پر گر پڑے۔ امبرناتھ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں

کو قریبی اسپتال منتقل کیا، مگر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس

نے بتایا کہ مرنے والے نوجوانوں کی شناخت پون ہمکرے (23) اور پرناو بورکلے (17) کے

طور پر ہوئی ہے، جو مرلیدھر نگر، امبرناتھ کے رہائشی تھے۔ دونوں دوست ایک ہی موٹر

سائیکل پر سوار تھے اور گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔

امبرناتھ

پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ واقعہ کی مکمل وجوہات معلوم کی جا

سکیں۔ ابتدائی شبہ ہے کہ رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande