آر جے ڈی ممبراسمبلی ویبھا دیوی اور پرکاش ویر نے اسمبلی اسپیکر کوسونپا اپنا استعفیٰ
پٹنہ، 12 اکتوبر(ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کا پارٹی کا بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دو ایم ایل اے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔جس میں نوادہ ضلع سے ایم ایل اے ویبھا دیوی، اور رجولی
آر جے ڈی ممبراسمبلی ویبھا دیوی اور پرکاش ویر نے اسمبلی اسپیکر کوسونپا اپنا استعفیٰ


پٹنہ، 12 اکتوبر(ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کا پارٹی کا بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دو ایم ایل اے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔جس میں نوادہ ضلع سے ایم ایل اے ویبھا دیوی، اور رجولی سے ایم ایل اے پرکاش ویرشامل ہیں۔

دونوں اراکین اسمبلی نے بہار اسمبلی کے اسپیکر نند کشور یادو سے ملاقات کی اورانہیں استعفیٰ سونپا۔ جنہیں اسپیکر نے قبول کر لیا۔ حالانکہ اسمبلی سکریٹریٹ نے ابھی تک خط جاری نہیں کیا۔ آر جے ڈی کے دونوں ایم ایل اے، ویبھا دیوی اور پرکاش ویراین ڈی اے کے لیڈروں سے رابطے میں ہیں۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ این ڈی اے کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات لڑ سکتے ہیں۔

ویبھا دیوی اور پرکاش ویر کو حال ہی میں گیا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام میں اسٹیج پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے شیوہر سے آر جے ڈی ایم ایل اے چیتن آنند، بھبھوا سے آر جے ڈی ایم ایل اے بھارت بند اور موہنیا سے سنگیتا کماری نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کانگریس کے مراری گوتم نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے آر جے ڈی اور کانگریس کے ایم ایل اے کو ٹکٹ دیا جائے گا، کیونکہ ان میں سے بہت سے ایم ایل اے نے 2024 میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی این ڈی اے میں واپسی اور حکومت کے اعتماد کے ووٹ کے دوران حمایت کی تھی۔حالانکہ سوریہ گڑھ سے آر جے ڈی ایم ایل اے پرہلاد یادو کے بارے میں سسپنس برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande