حیدرآباد ،12 اکتوبر(ہ س)۔شہرحیدرآباد میں کوکٹ پلی پولیس نے ایک ہاسٹل پرچھاپہ مارتے ہوئے سات افراد کو پکڑلیا جو جواکھیل رہے تھے۔تفصیلات کے بموجب پو لیس نے ان کے قبضہ سے 97,370روپئے برآمد کرلئے۔ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے یہ چھاپہ مارا اور لکشمن پرساد، بی یوگیندر، حکمت بہادر، بی بھرت پرساد،پی پرساد، امرکنور اور نرپابہادر کو پکڑلیا۔پولیس نے سات موبائل فونس بھی ضبط کئے۔پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق