یوم سر سید تقریبات کے تحت ویمنس کالج کے زیر اہتمام اوپن ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ منعقد
علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبات پر مشتمل ٹیموں نے یوم سر سید تقریبات کے تحت منعقدہ اوپن ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے والی بال اور باسکٹ بال کے خطابی مقابلے اپنے نام کئے۔ یہ ٹورنامنٹ اے ایم یو کے و
ویمنس کالج کھیل مقابلہ


علی گڑھ, 12 اکتوبر (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبات پر مشتمل ٹیموں نے یوم سر سید تقریبات کے تحت منعقدہ اوپن ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے والی بال اور باسکٹ بال کے خطابی مقابلے اپنے نام کئے۔ یہ ٹورنامنٹ اے ایم یو کے ویمنس کالج نے منعقد کیا تھا۔

والی بال کے فائنل میں اے ایم یو کی ٹیم نے اے ایم یو گرلز اسکول کو شکست دے کر چیمپیئن شپ ٹائٹل جیتا۔ اے ایم یو کی ٹیم نے 12-25 اور 13-25 سے جیت درج کی۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں اے ایم یو نے البرکات کو 5-25 اور 6-25 سے ہرایا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اے ایم یو گرلز اسکول نے ویمنس کالج کی ٹیم کو تین سیٹ تک چلے سخت مقابلے میں 23-25، 25-23اور 21-25 سے ہرایا۔ فائنل میچ میں اے ایم یو کی ٹیم نے بہترین ہم آہنگی اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ انعمت قاسم اور آفرین نعیم کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

باسکٹ بال کے فائنل میچ میں اے ایم یو نے زیڈ وی بی ایل اکیڈمی کو 23-37 سے شکست دی۔ ہرشیتا اور ونشیکا نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں اے ایم یو نے ڈی اے وی کالج کو 8-31 سے اور زیڈ وی بی ایل اکیڈمی نے راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کو 25-38 سے شکست دی۔

اختتامی تقریب کی صدارت ڈاکٹر رضیہ بی رضوی، ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس، ویمنس کالج، اے ایم یو نے کی، جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر پروفیسر نظورہ عثمانی، شعبہ زولوجی، ویمنس کالج، موجود تھیں۔ ڈاکٹر نازیہ خان، انچارج فزیکل ایجوکیشن سیکشن، ویمنس کالج نے شکریہ کے کلمات ادا کیے، اور محترمہ مہوش خان، گیمز سپروائزر، عبد اللہ ہال نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

یہ ٹورنامنٹ مسٹر سردار حسین اور مسٹر ذاکر رضا کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جبکہ اختتامی تقریب کی نظامت نبیلہ خان اور زنیرہ نے کی۔

والی بال ٹورنامنٹ میں مجموعی طور سے 12 ٹیموں اور باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 13 ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جو کھیلوں میں طالبات کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande