بھاری سود کا لالچ کے نام پر دھوکہ، ایک شخص گرفتار
حیدرآباد، 12 اکتوبر(ہ س)۔ بھاری سودکا لالچ دے کرسادہ لوح افراد کو دھوکہ دے کران سے کروڑہاروپے ہڑپ کرنے والے شخص کوتلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں گرفتار کرلیاگیا۔ملزم کی شناخت بالاجی نائک کے طورپرکی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے پلوگو تندا سے تعلق رکھن
بھاری سود کا لالچ کے نام پر دھوکہ، ایک شخص گرفتار


حیدرآباد، 12 اکتوبر(ہ س)۔ بھاری سودکا لالچ دے کرسادہ لوح افراد کو دھوکہ دے کران سے کروڑہاروپے ہڑپ کرنے والے شخص کوتلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں گرفتار کرلیاگیا۔ملزم کی شناخت بالاجی نائک کے طورپرکی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے پلوگو تندا سے تعلق رکھنے والے بالاجی نائک نے مبینہ طور پر سادہ لوح عوام کو سرمایہ کاری پر بھاری سود دینے کے جھانسہ میں لا کر ان سے سینکڑوں کروڑ روپے وصول کئے۔بعض متاثرین نے ایس پی سے اس سلسلہ میں شکایت کرنے کی کوشش کی تاکہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایس پی نے انہیں ملاقات کا موقع نہیں دیا۔متاثرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈی جی پی سے شکایت درج کریں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت مداخلت کرتے ہوئے ان کی خون پسینہ کی کمائی کو واپس دلانے میں مدد کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande