شمالی کمان کے کمانڈر نے سرحدی ضلع راجوری کا دورہ کیا
جموں، 12 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں تعینات فوجی دستوں کی عملی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ فوجی حکام کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شرما نے آج سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور موجودہ سیکورٹی صورتحال
Army


جموں، 12 اکتوبر (ہ س)۔

شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں تعینات فوجی دستوں کی عملی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

فوجی حکام کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شرما نے آج سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

شمالی کمان کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر نے موقع پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کی تعریف کی۔

لیفٹیننٹ جنرل شرما نے اس موقع پر جدید تربیتی طریقوں، عملی چوکسی اور تیز آپریشنل ردعمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدلتی ہوئی سیکورٹی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کو ہر سطح پر برقرار رکھنا ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande