باغپت میں تہرے قتل معاملہ میں مقتولہ کے بھائی مفتی اسرارالحق کا پولیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار!
لونی 12 اکتوبر(ہ س)۔گزشتہ روزضلع باغپت کے گگنولی میں تہرے قتل معاملہ میں مقتولہ کے بھائی اور دو معصوم کے ماموں مفتی اسرارالحق بڈھانوی نے پولیس کی پولیس کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں پولیس کے اقدامات پر سوال اٹھاتا ہو
باغپت میں تہرے قتل معاملہ میں مقتولہ کے بھائی مفتی اسرارالحق کا پولیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار!


لونی 12 اکتوبر(ہ س)۔گزشتہ روزضلع باغپت کے گگنولی میں تہرے قتل معاملہ میں مقتولہ کے بھائی اور دو معصوم کے ماموں مفتی اسرارالحق بڈھانوی نے پولیس کی

پولیس کی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا میں پولیس کے اقدامات پر سوال اٹھاتا ہوں کیونکہ محکمہ جان بوجھ کر مرکزی ملزم کو چھپا رہا ہے۔ پولیس مرکزی ملزم کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ جن دو کمسن بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو زبردستی مارا پیٹا جا رہا ہے اور بیانات دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہ انصاف کا مذاق ہے۔

دو نابالغ بچوں نے، جن پر پولیس الزام عائد کر رہی ہے، تھانے کے اندر درجنوں پولیس اہلکاروں کے سامنے روتے ہوئے مجھے بتایا کہ پولیس زبردستی مار پیٹ کر جھوٹے بیانات لے رہی ہے، اور یہ کہ انہوں نے میرے سامنے بھی دونوں نابالغ بچوں کو مارا۔

واقعے کے اصل مجرم ابھی تک فرار ہیں، اور پولیس کی کارروائیاں محض خاندان کو گمراہ کرنے اور معاملہ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مرکزی ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

میں معاشرے میں پھیلے خوف اور عدم اعتماد کو دور کرنے کے لیے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی اپیل کرتا ہوں۔ میں پولیس انتظامیہ سے فوری انصاف اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ سے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں۔اور میں تمام برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande