مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاروں کے لیے سب سے زیادہ سازگار ماحول ہے: ایڈیشنل چیف سکریٹری
ماہرین نے ’’مدھیہ پردیش: ہیڈن جیم سے گلوبل آئیکن تک‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا بھوپال، 12 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، سیاحت اور ثقافت اور منیجنگ ڈائریکٹر، مدھیہ پردیش ٹورازم بورڈ شیو شیکھر شکلا نے کہا کہ ایک ای
بھوپال میں مدھیہ پردیش ٹریول مارٹ کا انعقاد


ماہرین نے ’’مدھیہ پردیش: ہیڈن جیم سے گلوبل آئیکن تک‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

بھوپال، 12 اکتوبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، سیاحت اور ثقافت اور منیجنگ ڈائریکٹر، مدھیہ پردیش ٹورازم بورڈ شیو شیکھر شکلا نے کہا کہ ایک ایسا مضبوط اور متحرک ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہوگا جو سیاحت اور کاروبار کو مربوط کرے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری شیو شیکھر شکلا اتوار کو راجدھانی بھوپال کے کشبھاو ٹھاکرے کنونشن سینٹر میں منعقد مدھیہ پردیش ٹریول مارٹ کے دوسرے دن سیاحت کی صلاحیت پر پہلے پینل مباحثے میں بات کر رہے تھے۔ مدھیہ پردیش ٹریول مارٹ کے دوسرے دن ’’مدھیہ پردیش: ہیڈن جیم سے گلوبل آئیکن تک‘‘ کے عنوان پر سیاحت کی صلاحیت پر پہلے پینل ڈسکشن میں ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مدھیہ پردیش نے بہترین سیاحت کی طرف ترقی کی ہے۔ اس سیشن میں ریاست کے ورثے، جنگلی حیات، ماحولیاتی سیاحت اور تہواروں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری شکلا نے کہا کہ ریاست کا مقصد ایک مضبوط اور متحرک ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہے جو سیاحت اور تجارت کو مربوط کرے اور فرام ہیڈن جیم ٹو گلوبل آئیکون‘‘ کی تھیم کو مثبت شکل دے۔ ریاست اب ایک شاندار سیاحتی مقام میں تبدیل ہو چکی ہے، جو ورثے، جنگلی حیات، ثقافت اور مہمان نوازی کے منفرد تجربات پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے پالیسی فریم ورک کے ذریعے ہم مہمان نوازی کے شعبے کی بنیاد کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اور مختلف محکموں اور نجی شعبے کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں طریقہ کار کو آسان بنانے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور ریاست دونوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande