لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو دہلی روانہ، زمین کے بدلے نوکری معاملے میں 13 اکتوبر کوآسکتا ہے فیصلہ
پٹنہ، 12 اکتوبر (ہ س)۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو اتوار کے روزدہلی روانہ ہوئے۔ نوکری کے بدلے زمین معاملے کی سماعت پیر کے روز راؤز ایونیو کورٹ میں ہ
لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو دہلی روانہ، زمین کے بدلے نوکری معاملے میں 13 اکتوبر کوآسکتا ہے فیصلہ


پٹنہ، 12 اکتوبر (ہ س)۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سپریمو لالو یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو اتوار کے روزدہلی روانہ ہوئے۔ نوکری کے بدلے زمین معاملے کی سماعت پیر کے روز راؤز ایونیو کورٹ میں ہونے والی ہے۔ اس لیے آج تینوں دہلی گئے ہیں۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے 25 اگست 2025 کو اپنی سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ تمام فریقین کے دلائل سننے اور شواہد کی جانچ کے بعد عدالت نے سماعت کے لیے اگلی تاریخ 13 اکتوبر مقرر کی۔

دراصل 2004 اور 2009 کے درمیان جب لالو یادو ریلوے کے وزیر تھے، مغربی وسطی ریلوے کے جبل پور زون میں گروپ ڈی کے عہدوں پر تقرریاں کی گئیں۔ الزام ہے کہ لالو یادو نے نوکریوں کے عوض اپنے خاندان اور ساتھیوں کے امیدواروں کے نام زمین منتقل کی تھی۔ 18 مئی 2022 کو سی بی آئی نے لالو یادو، رابڑی دیوی اور ان کی دو بیٹیوں سمیت کئی دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

دہلی کے لیے روانہ ہونے سے پہلے آج پٹنہ ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا، میرے نوکریاں دینے کے اعلان سے برسراقتدار لوگ پریشان ہیں، لیکن میں وہی کروں گا جو میں نے کہا۔ہر ایک خادان کے ایک افراد کو سرکاری نوکری ملے گی۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں۔ بہار کے نوجوان بھی یہ جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان جانتے ہیں کہ ان کے لیے کون کام کر سکتا ہے۔

دہلی جانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے مجھے بلایا ہے اس لیے جا رہا ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande