سٹی گرلز ہائی اسکول میں انٹر اسکول آرٹ اور پورٹریٹ مقابلہ کا اہتمام
علی گڑھ،12 اکتوبر(ہ س)۔
یوم سر سید تقریبات کے تحت اے ایم یو سٹی گرلز ہائی اسکول میں ایک انٹر اسکول آرٹ اور پورٹریٹ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے تمام اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
پرائمری سیکشن کے بچوں نے سر سید احمد خان کے اقوال کی خطاطی کے مقابلے میں حصہ لیا، جبکہ مڈل اور سینئر سیکشن کے طلبہ نے مونومنٹ بنانے اور سر سید کے پورٹریٹ (پینسل اور پینٹ) بنانے کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ بچوں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے سر سید کی شخصیت اور خیالات کے تئیں اپنی خیال آفرینی اور عقیدت کا خوبصورت اظہار کیا۔
جج کے فرائض ڈاکٹر الماس یوسف اور جیوری کے ارکان مس ساجدہ پروین، جناب افضل، اور مس رفا ناصر نے انجام دئے۔
پورٹریٹ سازی میں پہلا مقام رضویٰ ربّی نے، دوسرا مقام ایان خان اور تیسرا مقام نشا خان نے حاصل کیا، جبکہ تنشک کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔ مونومنٹ سازی مقابلے میں الفیہ یاسین نے اول انعام، عاشقہ پروین نے دوم اور فیضان احمد نے سوم انعام حاصل کیا، جب کہ لکھن راجپوت کو حوصلہ افزائی انعام دیا گیا۔
خطاطی میں حسان خان نے پہلا انعام، تنمے چترویدی نے دوسرا انعام، الشفاء خان نے تیسرا انعام اور ماریہ ارشد نے حوصلہ افزائی انعام حاصل کیا۔ یہ پروگرام مس رفا ناصر کی زیرِ نگرانی، پرنسپل جناب جاوید اختر اور کلچرل کوآرڈینیٹر محترمہ فرزانہ نذیر کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ