کارکنان کی محنت اور لگن ہی سماجوادی پارٹی کی اصل طاقت ہے: لکشمی دھنگر
علی گڑھ، 12 اکتوبر (ہ س)۔
علی گڑھ میں سماجو وادی پارٹی کے کارکنان کی اعزاز ی تقریب میں پارٹی کے سرشار کارکنوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام ایس کے انٹر کالج قاضی پاڑہ میں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما عبدالعظیم خان (سعودی عرب) کے تعاون سے کیا گیا تھاوہتقریب میں آن لائن شریک ہوئے،تقریب کی مہمان خصوصی سماج وادی پارٹی علی گڑھ کی ضلع صدر مسز لکشمی دھنگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماج وادی پارٹی کارکنوں کی پارٹی ہے، اور کارکنوں کی محنت اور لگن ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ ہمیں ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے سوشلسٹ نظریات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور جب تک تنظیم مضبوط رہے گی سوشلسٹ نظریہ عوام تک پہنچتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے ویژن کے مطابق خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانا سماجوادی پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے نظریات کو گھر گھر تک پہنچائیں تاکہ آنے والے انتخابات میں سماجوادی پارٹی مضبوطی کے ساتھ ابھر سکے۔اس موقع پر مشتاق احمد، محمدسالم، خضرالدین،ضمیر الدین ظہیرالدین اور کئی دیگر اہم منتظمین موجود تھے۔ اپنے خطابات میں پارٹی کے ضلع نائب صدر اور ترجمان ڈاکٹر بادشاہ خاں، ڈاکٹر گلستانہ نے تمام پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر سوشلسٹ پالیسیوں اور اصولوں کو عام لوگوں تک پہنچائیں۔انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی عوام کی آواز ہے، یہ پارٹی غریب، مزدور، کسان اور نوجوان کے خوابوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہمیں متحد ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے میدان میں اترنا ہوگا،مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے معروف سماجی کارکن حاجی عارف اور حاجی سلیمان نے اس طرح کے پروگراموں کووقت کی اہم ضرورت قرارد یا اور کہا کہ اس سے سبھی مذاہب کے لوگ آپس میں مل کر بیٹھتے ہیں اور ایک دوسرے کے جذبات کو سمجھتے ہیں یہ ایک اچھی پہل ہے۔تقریب میں کارکنوں کو اعزاز سے نوازا گیا اور ان کے تعاون کو سراہا گیا۔
پروگرام کے آخر میں منتظمین نے مہمان خصوصی لکشمی دھنگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سماج وادی پارٹی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔اس موقع پر دلشان خاں،ظوحا عثمانی،علی بھورا، محمد شعیب،شمیم احمد اور افضال احمد نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردارا دا کیا۔آخر میں سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما عبدالعظیم خاں کا آن لائن خطاب بھی سنایا گیا جس میں انھوں نے پارٹی کے لیڈران کی ستائش کی جو دبے کچلے اور مظلوم افراد کی آواز بن رہے ہیں انھوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں سے نپٹنے کے لئے اتحاد ہی وقت کا سب سے بڑا ہتھیا رہے۔ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سینئر سماجی رہنما محمد مشتاق اور محمد سالم نے مشترکہ طور پر کہا کہ سماجوادی پارٹی ایک تحریک ہے جو انصاف، برابری اور بھائی چارے کے اصولوں پر قائم ہے۔ ہمیں اپنے علاقے میں عوامی رابطہ بڑھا کر پارٹی کے پیغام کو عام کرنا ہے۔آخر میں لکشمی دھنگر کو شال اوڑھا کر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ پروگرام میں تمام مہمانوں اور پارٹی کارکنان کو سماجوادی نظریہ عوامی خدمت کے جذبے کے لئے کام کرنے پر پگڑی پہنا کر سبھی کو اعزاز سے نوازاگیا،اس موقع پر محلہ کے بڑی تعداد میں لوگوں کے ساتھ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نیشرکت کی
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ