گریٹر علی گڑھ کو مزید انتظار کرناہو گا، دسمبر میں لانچ متوقع
علی گڑھ،12 اکتوبر(ہ س)۔ علی گڑھ شہر کے مکینوں کو کھیرروڈ پر مجوزہ گریٹر علیگڑھ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مزید انتظار کرناہو گا۔ علیگڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا دیوالی پر اسے شروع کرنے کا وعدہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ لے آؤٹ پر ترمیم نے اسکی پیش رفت کو
گریٹر علی گڑھ کو مزید انتظار کرناہو گا، دسمبر میں لانچ متوقع


علی گڑھ،12 اکتوبر(ہ س)۔

علی گڑھ شہر کے مکینوں کو کھیرروڈ پر مجوزہ گریٹر علیگڑھ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے مزید انتظار کرناہو گا۔ علیگڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا دیوالی پر اسے شروع کرنے کا وعدہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ لے آؤٹ پر ترمیم نے اسکی پیش رفت کو سست کر دیا ہے۔ اب، دسمبر میں لانچ متوقع ہے۔

ٹرانسپورٹ نگر کے سامنے سات گاؤں کی335؍ ہیکٹر زمین پر بننے والی اس کالونی پر7؍سو کروڑ روپئےلاگت آئے گی۔ ریاستی حکومت نے350؍ کروڑ روپئے فراہم کیے ہیں باقی رقم اے ڈی ا ے خرچ کرے گی، ستمبر2023میں منصوبہ کے لیے بعیناموں کی شروعات ہوئی،اے ڈی اے بعینامہ کی بنیاد پر سرکل ریٹ سے چار گنا پر کسانوں سے زمین خرید رہا ہے، ابھی تک220 ؍ ہیکٹر زمین لی گئی ہے، جس میں سےدوسو ہیکٹر کسانوں سے خریدی گئی ہے، مزید20؍ ہیکٹر دوبارہ حاصل کی گئی ہے، تقریباً480؍ کروڑ روپئے کا معاوضہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔اے ڈی اے نے اسکیم کو تین مرحلوں میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے نئے بلڈنگ بائی لاز کے مطابق تیار کیا جانا ہے ، جولائی میں، حکام نے دیوالی کے آس پاس اسکے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اب دیوالی میں صرف چند دن رہ گئے ہیں،مگرابھی تک کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اے ڈی اے اس وقت کالونی کے لے آؤٹ پرترمیم پر کام کر رہا ہے۔ اس سے لانچ کا عمل سست ہو گیا ہے ، اب یہ منصوبہ نومبر کے آخری یا دسمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو سکتا ہے۔رستم پور اکھن، احمد آباد، جتن پور چکاوٹی، اٹل پور، موسی پور جیرولی کے قریب اور لہوسرا ویساون گاوں سے زمین حاصل کی گئی ہے۔دیپالی بھارگوا، سکریٹری، اے ڈی اے نے بتایا کہ گریٹر علیگڑھ کالونی اے ڈی اے کا ایک اہم منصوبہ ہے، اس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔ زمین کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande