حیدرآباد،12 اکتوبر(ہ س)۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلٰی این چندرا بابو نائیڈو کے بحیثیت چیف منسٹر 15 سال مکمل کرنے پر آندھرا پردیش گورنر عبدالنذیر نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم X کے ذریعے مبارکباد پیش کی ۔ گورنر نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ این چندرا بابو نائیڈو ایک دور اندیش لیڈر ہیں مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ریاست ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں چیف منسٹر کی بہتر صحت اور لمبی عمر کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنے کی امید ظاہر کی ۔۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق