سڑکوں سے کچہرے کی صفائی کے لیے جی ایچ ایم سی سے نئی مشینیں متعارف
سڑکوں سے کچہرے کی صفائی کے لیے جی ایچ ایم سی سے نئی مشینیں متعارفحیدرآباد ،12 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔سڑکوں کو صاف رکھنا گھروں کے اطراف صفائی اور ہر محلہ صاف ستھرا رہنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کرتا ۔ ہر کوئی کچھ نہ کچھ کھا کر پیکٹس
سڑکوں سے کچہرے کی صفائی کے لیے جی ایچ ایم سی سے نئی مشینیں متعارف


سڑکوں سے کچہرے کی صفائی کے لیے جی ایچ ایم سی سے نئی مشینیں متعارفحیدرآباد ،12 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔سڑکوں کو صاف رکھنا گھروں کے اطراف صفائی اور ہر محلہ صاف ستھرا رہنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس پر کوئی عمل نہیں کرتا ۔ ہر کوئی کچھ نہ کچھ کھا کر پیکٹس کو سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں ۔ جس سے سڑکوں پر گندگی پھیلتی ہے اور مچھروں کی بھی افزائش ہوتی ہے ۔ تاہم سڑکوں پر کچہرے کو صاف کرنے کے لیے جی ایچ ایم سی کے عملہ کی مدد کے لیے چھ نئی مشینیں متعارف کرائی گئی ہیں ۔ ان آربٹ مال اور نرمان این جی او نے مشترکہ طور پر اسپارکلنگ سائبر آباد کے نام سے صفائی کو جاری رکھنے کے لیے مہم کا آغاز کیا ۔ اس کے تحت الکٹرک لیٹر چننے والی مشینیں دستیاب کرائی گئی ہیں ۔ ان کی مدد سے سڑکوں پر خشک کچہرا آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے ۔ ان میں ایک وقت میں 240 لیٹر کچہرا اٹھانے کی صلاحیت ہے ۔ ان مشینوں کو پانچ گھنٹے چارج کرنے پر پورا دن انہیں آسانی کے ساتھ چلا سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande