کانگریس حکومت بی سی تحفظات کیلئے سنجیدہ : مہیش کمار گوڑحیدرآباد ،12 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کانگریس بی سی طبقات کو 42 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ حکومت اس معاملہ میں تمام اقدامات کررہی ہے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے جی او 9 پر حکم التواء عائد کردیا گیا ہے جس کو سپریم کورٹ میں چیالنج کرنے کا حکومت سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی تحفظات میں رکاوٹ کے لئے بی آر ایس اور بی جے پی دونوں ذمہ دار ہیں۔ ایک طرف یہ دونوں جماعتیں سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے بی سی تحفظات کے حق میں ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں، دوسری طرف ہائی کورٹ میں رکاوٹوں کے ذمہ دار بن رہے ہیں۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات میں ہی بی سی طبقات کو 42 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اس کو عملی جامہ بھی پہنایا ہے۔ پہلے ذات پات کا سروے کیا گیا، اس کی بنیاد پر بی سی کمیشن کے ذریعہ عوامی سماعت کا اہتمام کیا گیا، کابینہ میں منظوری دی گئی، اسمبلی اور کونسل میں بلز منظور کئے گئے، جس کے بعد مقامی انتخابات کرائے گئے لیکن مخالف بی سی تحفظات طاقتوں نے ہائی کورٹ سے رجوع ہو کر 42 فیصد تحفظات پر روک لگادی ہے جس کی کانگریس سخت مذمت کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق