بامبے ہائی کورٹ کا مشاہدہ: جرم سنگین، شواہد ٹھوس، پوکسو ملزم کی حبس بیجا کی عرضی خارج
ممبئی ، 12 اکتوبر(ہ س)بامبے ہائی کورٹ نے 7 اکتوبر کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار شخص کی ہیبیس کارپس عرضی مسترد کر دی اور قرار دیا کہ ’’جرم سنگین ہے اور ملزم کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں‘‘۔ ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ
بامبے ہائی کورٹ کا مشاہدہ: جرم سنگین، شواہد ٹھوس، پوکسو ملزم کی حبس بیجا کی عرضی خارج


ممبئی

، 12 اکتوبر(ہ س)بامبے ہائی کورٹ نے 7 اکتوبر

کو پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار شخص کی ہیبیس کارپس عرضی مسترد کر دی اور قرار دیا کہ

’’جرم سنگین ہے اور ملزم کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں‘‘۔ ملزم نے دعویٰ کیا تھا

کہ گرفتاری غیرقانونی ہے کیونکہ اسے وجوہات نہیں بتائی گئیں، مگر عدالت نے کہا کہ

ایسا کوئی تعصب ثابت نہیں ہوا جو اس کے دفاع کو متاثر کرتا ہو۔

جسٹس

سارنگ کوتوال اور جسٹس شیام چانڈک کی بنچ نے بتایا کہ ملزم پر 14 اور 11 سالہ

نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے سنگین الزامات ہیں۔ استغاثہ کے مطابق، ایک

سماجی کارکن کی اطلاع پر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے جولائی 2022 میں میگھ واڑی پولیس

اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔ تفتیش سے ظاہر ہوا کہ ملزم نے لڑکیوں کو ایک سیرگاہ

میں لے جا کر زیادتی کی، اور 15 ستمبر 2022 کو دونوں متاثرہ لڑکیوں نے عدالت میں

شناختی پریڈ کے دوران اس کی شناخت کی۔

عدالت

نے استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ گرفتاری میمو کو معتبر مانا جس میں ملزم کے دستخط

اور اس کی اہلیہ کو اطلاع دیے جانے کی تصدیق موجود تھی۔ بنچ نے سپریم کورٹ کے سری

درشن فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محض تحریری وجوہات کی غیرموجودگی گرفتاری کو

غیرقانونی نہیں بناتی، جب تک اس سے ملزم کے منصفانہ دفاع پر اثر نہ پڑے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande