بی جے پی نے جموں و کشمیر کے چار راجیہ سبھا نشستوں کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا۔
جموں, 12 اکتوبر (ہ س)۔ بی جے پی نے اتوار کے روز جموں و کشمیر کی چار راجیہ سبھا نشستوں کے لیے اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان نشستوں پر انتخابات 24 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ پارٹی کی جانب سے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے،
BJP


جموں, 12 اکتوبر (ہ س)۔ بی جے پی نے اتوار کے روز جموں و کشمیر کی چار راجیہ سبھا نشستوں کے لیے اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان نشستوں پر انتخابات 24 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

پارٹی کی جانب سے جن امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ست پال شرما، غلام محمد میر اور راکیش مہاجن شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چار نشستوں کے لیے تین علیحدہ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔ اسمبلی میں عددی توازن کے لحاظ سے نیشنل کانفرنس کانگریس اتحاد کو تین نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ بی جے پی کے حق میں ایک نشست مانی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کی جانب سے انتخابی مقابلے کو یقینی بنانا پولنگ کو مزید دلچسپ بنائے گا، کیونکہ پارٹی اپنے امیدواروں کی حمایت کے لیے دیگر جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی سے رابطے بڑھانے کی حکمتِ عملی پر عمل کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کی حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ چوتھی نشست کے سلسلے میں کانگریس کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande