ممبئی
، 12 اکتوبر(ہ س)۔
ایم سی کی جانب سے 2021 میں 24 وارڈوں کی ازسرنو
تنظیم کا منصوبہ شہری خدمات کو مؤثر بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا، مگر دو سال
گزرنے کے باوجود ایل وارڈ سے تین اور ایم ایسٹ سے دو کارپوریٹر وارڈز کو ایم ویسٹ
میں ضم کرنے کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔ عملے کی کمی کے باعث بڑے وارڈوں میں خدمات کی
فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔
ممبئی
کے مضافاتی علاقوں میں آبادی اور ترقیاتی دباؤ کے پیش نظر پی نارتھ (ملاڈ)، کے ایسٹ
(اندھیری ایسٹ) اور ایل وارڈ (کرلا) کی تقسیم کی تجویز دی گئی تھی۔ پی نارتھ کو
اکتوبر 2023 میں دو حصوں (پی ایسٹ و پی ویسٹ) اور کے ایسٹ کو اکتوبر 2024 میں کے
نارتھ و کے ساؤتھ میں تقسیم کیا گیا۔
تاہم ایل
وارڈ کے لیے نیا منصوبہ تجویز ہوا، جس کے مطابق اسے ایم ایسٹ کے کچھ حصوں کے ساتھ
ایم ویسٹ میں ضم کیا جانا تھا۔ بی ایم سی کونسل کی میعاد مارچ 2022 میں ختم ہونے
کے بعد ایڈمنسٹریٹر کے تحت کام جاری ہے، جس کے باعث یہ انضمام آئندہ انتخابات تک
مؤخر کر دیا گیا ہے۔
بی ایم
سی کے مطابق تنظیم نو سے منصوبہ بندی اور شہری شکایات کے ازالے میں بہتری آئے گی۔
موجودہ وقت میں ادارہ 458.28 مربع کلومیٹر پر پھیلے 24 وارڈوں میں خدمات انجام دے
رہا ہے، جن میں ملاڈ کا پی نارتھ سب سے بڑا وارڈ ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے