عامر علی خان کی نارائن سوامی سے خیرسگالی ملاقات
حیدرآباد، 12 اکتوبر(ہ س)۔رکن قانون ساز کونسل عامر علی خان نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے آبزرور سابق وزیر اعلی پڈوچیری وی نارائن سوامی سے آج شہر کے ایک ہوٹل میں خیرسگالی ملاقات کی اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال ،کانگریس کی تنظیم جدید و دیگر امور پر
عامر علی خان کی نارائن سوامی سے خیرسگالی ملاقات


حیدرآباد، 12 اکتوبر(ہ س)۔رکن قانون ساز کونسل عامر علی خان نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے آبزرور سابق وزیر اعلی پڈوچیری وی نارائن سوامی سے آج شہر کے ایک ہوٹل میں خیرسگالی ملاقات کی اور ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال ،کانگریس کی تنظیم جدید و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس ہائی کمان نے نارائن سوامی کو ناگرکرنول، ونپرتی اور گدوال کا مبصر بنایا ہے اور ضلع صدورکا انتخاب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پردیش کانگریس کے آرگنائزرعامر علی خان اور دیگر اس میں تعاون کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران کانگریس کے سینئر قائد سابق وزیر جی چناریڈی بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande