درگا پوجا کے دوران نان ویجیٹیرین کھانے پر دلیپ گھوش کا ردعمل ، کہا- جس کو جوکھانا ہو کھائے، کوئی تنازعہ نہیں
کولکاتا، 8 ستمبر (ہ س)۔ ریاست کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر دلیپ گھوش نے درگا پوجا کے دوران نان ویجیٹیرین کھانا کھانے سے پرہیز کرنے کی دھیریندر کرشن شاستری کی اپیل سے پیدا ہونے والے تنازعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے بارے میں ک
Dilip-Ghosh-Defends-Nonveg


کولکاتا، 8 ستمبر (ہ س)۔ ریاست کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر دلیپ گھوش نے درگا پوجا کے دوران نان ویجیٹیرین کھانا کھانے سے پرہیز کرنے کی دھیریندر کرشن شاستری کی اپیل سے پیدا ہونے والے تنازعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنی چاہیے۔ جسے جو کھانا ہو، کھا سکتا ہے۔ منگل کی صبح نیو ٹاؤن کے ایکو پارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ترنمول کانگریس کو بھی نشانہ بنایا۔ دلیپ گھوش نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس لوگوں کو بتاتی تھی کہ کون کیا کھائے گا۔

باگیشور دھام کے سنت دھیریندر کرشن شاستری عرف باگیشور بابا کے پوجا کے دوران نان ویجیٹیرین کھانا کھانے سے متعلق تبصرہ سے پیدا ہونے والے حالیہ تنازعہ پر دلیپ گھوش نے کہا کہ سادھو-سنت ہمیشہ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ویجیٹیرین کھانے کی بات کرتے ہیں۔

منگل کی صبح ایکو پارک میں مارننگ واک کے بعد صحافیوں نے دلیپ گھوش سے پوجا کے دوران نان ویجیٹیرین کھانا کھانے کے بارے میں ان کی رائے پوچھی۔ انہوں نے کہا، ”میں تو مچھلی کے علاوہ کچھ نہیں کھاتا، یہ بڑی بات نہیں ہے۔ جسے جو کھانا ہو، ہوہ کھائے، اس پر تنازعہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں درگا پوجا کے دوران بکروں کی بلی دی جاتی ہے، بکرے کا گوشت پرساد کے طور پر کھایا جاتا ہے۔ ماں کالی سے لے کر کسی بھی دیوں کو بلی وقف کی جاتی ہے ۔ ایسی صورت حال میں پوجا کے بعد بکرے کا گوشت کھانے پر کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہیے۔ کچھ سادھو-سنتوں کا کہنا ہے کہ ویجیٹیرین پکوان کھانا اچھا ہے، لیکن اس میں کوئی زبردستی نہیں ہے۔“

باگیشور بابا کے اس بیان پر کہ پوجا کے دوران نان ویجیٹیرین پکوان کھانے والے لوگ دکھاوا کرنے والے یا غیر مذہبی ہیں، صحافیوں نے دلیپ گھوش سے پوچھا کہ کیا وہ مچھلی اور گوشت کھا نے کی وجہ سے یہ الزام قبول کریں گے ؟ انہوں نے اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ بابا کے پاس جانے والے تمام عقیدت مند کیا مچھلی اور گوشت نہیں کھاتے ہیں، کیا وہ اس کی گارنٹی دے سکتے ہیں۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ سادھو-سنت اپنے نقطہ نظر سے بات کرتے ہیں۔ویجیٹیرین کھانا صحت کے لیے اچھا ہے، اس لیے وہ اس کی صلاح دیتے ہیں۔ لیکن مغربی بنگال کی ثقافت مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ دیوی کالی کے بھکت ہیں۔ سوامی وویکانند کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، جب تک ملک رہے گا، دیوی کالی بکرا کھائیں گی اور شیو ڈمرو بجائیں گے۔“

غور طلب ہے کہ اسی طرح کا بیان ریاستی بی جے پی صدر شمک بھٹاچاریہ نے پیر کو دیا تھا۔ تاہم، وزیر اعلیشبھیندو ادھیکاری نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande