بہار کے روہتاس میں چھت پر سوئے دو لوگوں کا گولی مار کر قتل
ڈہری آن سون ، 7 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے سہسرام مفصل تھانہ علاقے کے تحت بیدا بنارسیہ گاؤں میں پیر کی صبح تقریباً 3 بجے چھت پر سوئے ہوئے دو لوگوں کو جرائم پیشوں نے گولی مار کرقتل کر دیا۔ اطلاع کے مطابق 40 سالہ منی بھوشن کمار اور 40 س
بہار کے روہتاس میں چھت پر سوئے دو لوگوں کا گولی مار کر قتل


ڈہری آن سون ، 7 ستمبر (ہ س)۔ بہار میں روہتاس ضلع کے سہسرام مفصل تھانہ علاقے کے تحت بیدا بنارسیہ گاؤں میں پیر کی صبح تقریباً 3 بجے چھت پر سوئے ہوئے دو لوگوں کو جرائم پیشوں نے گولی مار کرقتل کر دیا۔ اطلاع کے مطابق 40 سالہ منی بھوشن کمار اور 40 سالہ ننکی دیوی کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ متوفی ننکی دیوی بیدا بنارسیا گاؤں کی رہنے والی تھی۔ متوفی کے بیٹے ابھیشیک کمار نے بتایا، آج تقریباً 3 بجے میں نے چھت سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنی، جب میں اپنے کمرے سے باہر آیا تو میں نے اندھیرے میں کچھ لوگوں کو چھت سے اترتے دیکھا، پھر وہ دروازہ کھول کر باہر بھاگے۔ چھت پر واپس آنے پر میں نے دیکھا کہ دونوں مر چکے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ مفصل تھانہ انچارج راجیو رنجن سنگھ نے نئے واقعے کی تصدیق کی۔ پولیس فی الحال اس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande