
۔لاپتہ افراد کے لواحقین سے ڈی این اے کے نمونے لیے جائیں گے ، لاشوں کو وطن واپس لانے میں بھی مدد ملے گی
بنگلورو، 5 ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں لاپتہ کرناٹک کے باشندوں کی شناخت اور ضرورت پڑنے پر مہلوکین کی میت کو وطن واپس لانے کے عمل میں سہولت کے لیے بنگلورو کے بارنگ اور لیڈی کرزن اسپتال کوڈی این اے پروفائلنگ کے لیے نوڈل سینٹر بنایا گیا ہے۔ گریٹر بنگلورو اتھارٹی (جی بی اے) کے چیف کمشنر نے ہفتہ کو ایک پریس بیان میں مذکورہ معلومات فراہم کی ۔
بیان کے مطابق نیپال میں لاپتہ افراد کی شناخت میں مدد کے لئے ان کے لواحقین کے ڈی این اے کے نمونے لیے جائیں گے ۔ لاپتہ شخص کے والدین، بیٹا یا بیٹی نمونے فراہم کر سکتے ہیں۔
ڈی این اے کا نمونہ دینے والے خاندان کے افراد کو حالیہ پاسپورٹ سائز کی فوٹو، آدھار کارڈ یا کوئی اور سرکاری شناختی کارڈ اور لاپتہ شخص کے ساتھ اپنے تعلق کو ثابت کرنے کے لیے ضروری دستاویزات ساتھ لانا ہوں گے۔
فارنسک میڈیسن کے شعبہ کے پروفیسر اور سربراہ ڈاکٹر ناگیش کپستھ کو کو نوڈل افسرکے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ان سے 9742707500 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ودیراج بی پوکن سے 9448408640 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
جی بی اے نے مزید معلومات، رہنمائی اور ضروری مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1533 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد