
سرینگر، 5 ستمبر (ہ س):۔جموں و کشمیر میں آنے والے دنوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسمیاتی مرکز سرینگر کی تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق، عام طور پر 5 سے 13 ستمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے، اور چند مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 14 اور 15 ستمبر کو جموں و کشمیر میں کئ مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
16 سے 18 ستمبر تک موسم ایک بار پھر عام طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، البتہ چند مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ دریں اثنا، موسمیاتی مرکز نے کاشتکاروں کو موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فصل کی کٹائی اور دیگر زرعی کاموں کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir