
کھونٹی، 04 ستمبر (ہ س)۔
ہٹیا-راو¿رکیلا ریلوے سیکشن پر گووندپور اسٹیشن کے قریب جمعہ کی صبح ریلوے ٹریک کے کنارے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ صبح تقریباً پانچ بجے ریلوے ملازمین کی نظر لاش پر پڑی۔ انہوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع جریا گڑھ تھانے کی پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
تھانہ انچارج ویریندر کمار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ نوجوان کسی چلتی ٹرین سے گر گیا ہوگا، جس کے باعث اس کی موت ہوئی۔ تاہم موت کی اصل وجہ کی تصدیق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گی۔ پولیس نے لاش کی شناخت کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
پولیس آس پاس کے گاو¿ں اور علاقوں میں لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، لیکن فی الحال نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی سطح پر شناخت نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو شبہ ہے کہ متوفی کسی دوسرے علاقے کا رہنے والا ہوسکتا ہے۔ نوجوان کی شناخت کے لیے پولیس مقامی لوگوں سے معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی مدد لے رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ